in

محمد حفیظ کو ریٹائرمنٹ کے بعد نئی ذمہ داریاں مل گئیں، کیا کر رہے ہیں؟

محمد حفیظ کو ریٹائرمنٹ کے بعد نئی ذمہ داریاں مل گئیں، کیا کر رہے ہیں؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کے بعد نئے اسائمنٹ پر کام شروع کردیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور پی ایس ایل سیون کی چیمپئن لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی نجی

زندگی کی ذمہ داریاں سنبھال کر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے دوسری اسائمنٹ کے حوالے سے بتایا۔

سابق قومی کرکٹر نے کہا کہ ’ ریٹائرمنٹ کے بعد بچوں کو سکول چھوڑنے کا پہلا اسائمنٹ سنبھال لیا گیا ہے ، اور یہ کافی حد تک مجھے پسند بھی آیا ہے‘۔خیال رہے کہ 41 سالہ محمد حفیظ نے نازیہ حفیظ سے 2007ء میں شادی کی تھی،

ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔ خیال رہے کہ 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 کھیلنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کچھ عرصہ قبل بین الا قوامی کرکٹ سے باقاعدہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ وہ فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے،

ان کا کہنا تھا جب تک فِٹ ہوں اور پرفارم کرتا رہا لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ Dropping off kids to school 🏫. Post retirement 1st assignment taken over….. M loving it 😍 — Mohammad Hafeez (@MHafeez22) March 2, 2022

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شادی کے 54 سال بعد بچے کی پیدائش،

لڑکی بن کر کئی ماہ تک بیوٹی پارلر میں کام کرنے والا لڑکا گرفتار ۔۔۔۔ بیوٹی پارلر مالکن کو علم تھا مگر دراصل یہاں کیا ہوتا تھا ؟ فیصل آباد سے شرمناک خبر