یہ کھلاڑی اگر اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھتاتو؟؟؟؟ شاہد آفریدی نے بڑی بات کہہ دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا میگا ایونٹ جاری ہے جہاں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان 23 اکتوبر
کو زور کاجوڑ پڑے گا۔ پاک بھارت ٹاکرا دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والے میچ ہے ، اس میچ سے قبل پیشگوئیوں کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہ نواز دھانی اپنی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں لائے۔ انہوں نے موسیٰ خان
کو مشورہ دیا کہ وہ بالوں پر کم اور کرکٹ پر زیادہ توجہ دیں۔ نجی ٹی وی” سماء “کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا
کہ شاہ نواز دھانی اپنی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں لائے، وہ دیگر کام چھوڑ کر اپنی پرفارمنس پر توجہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسیٰ خان بالوں پر کم اور کارکردگی پر زیادہ توجہ دیں،
ہمارے بچے ٹک ٹاک کی دنیا میں چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا ہے، موسیٰ خان ٹک ٹاک سے دور ہوں اور اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔ وکٹ کیپر بلے باز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اچھا کپتان رہا ہے، اگر کپتان کے فیصلے پر عمل نہ کیا جائے تو غصہ آتا ہے، رضوان سرفراز کیلئے جگہ چھوڑ دے تو بڑی بات ہے۔ ٹیم میں اپنی دوستی کے
حوالے سے بوم بوم کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں ان کا سب ے اچھا دوست عبدالرزاق ہے۔ ٹیم میں اپنی دوستی کے حوالے سے بوم بوم کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں ان کا سب ے اچھا دوست عبدالرزاق ہے۔