اگر میں کپتان ہوتا تو نمبر 4 اور 5 پر ان دو کھلاڑیوں کو کھلاتا! چیف سلیکٹر محمد وسیم نے مڈل آڈر کا مسئلہ حل کر دیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے چیف سلیکٹر نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے بتایا
کہ اگر میں کپتان ہوتا تو جس طرح ہمارے پاس 2 سپن بولنگ آل راؤنڈر ہیں
تو میں ان کے ساتھ 4 پیسر کھلاتا۔ ان سے سوال کیا گیا کہ ورلڈ کپ کے لئے
اپنی الیون بتائیں تو انہوں نے کہا یہ تو مشکل کام ہے لیکن میں اوپنرز کو کبھی چینج نہ کرتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں کپتان ہوتا تو شاداب اور نواز کو نمبر 4 اور 5 پر کھلاتا کیونکہ یہ دونوں مکمل بیٹر بھی ہیں
اور میرے چار پیسر ہوتے شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور وسیم جونیئر انہوں
نے نمبر 3 کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا جب فخر زمان واپس آئیں گے
تو دیکھنا پڑے گا کہ ہمیں شان مسعود یا فخر میں سے کس کی ضرورت ہے۔