in

پاکستان میں ہائی سکیورٹی والے بلاول بھٹو کی امریکہ میں بینچ پر بیٹھے کی تصویر سامنے آگئی

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر نیو یارک پہنچے جہاں پیپلز پارٹی امریکہ کے

رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے گفتگو کی کوشش کی تو بلاول نے کہا کہ وہ نجی دورے پر آئے ہیں، اگلی بار وہ ستمبر میں امریکہ آئیں گے تو صحافیوں سے گفتگو کریں گے۔دورہ امریکہ پر موجود بلاول بھٹو کی ایک تصویر ایسی بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ بینچ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے چیئرمین پیپلز پارٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ” یہ ہیں صاحب جو یہاں پر ولی عہد بن کر گھومتے ہیں۔ ان کے ٹھاٹ باٹھ دیکھنے والے ہوتے ہیں۔ لیکن نوکری کی تلاش میں کیسے امریکہ میں دربدر ہو رہے ہیں۔ کبھی اس بینچ پر اور کبھی اس نکر میں۔ جب سی وی پر صرف ایک پرچی ہو تو یہ تو ہوتا ہے”

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معافی کی پٹیشن پر دستخط، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی ! علی محمد خان نے تصدیق کر دی

15 جولائی کو کیا ہونے والا ہے ؟سب کی نظریں 15جولائی پر جم گئیں