in

پاکستان بھارت کی سرحد نے بھی ان کا رشتہ نہیں توڑا ۔۔ جانیے جنرل ضیاء الحق کی بیٹی اور شتروگن سنہا کے بارے میں وہ معلومات، جو کوئی نہیں جانتا

پاکستان بھارت کی سرحد نے بھی ان کا رشتہ نہیں توڑا ۔۔ جانیے جنرل ضیاء الحق کی بیٹی اور شتروگن سنہا کے بارے میں وہ معلومات، جو کوئی نہیں جانتا

جنرل ضاء الحق پاکستان کے مشہور شخصیات میں سے ایک تھے جنہیں پاکستان بھر میں شہرت حاصل تھی۔ لیکن جنرل ضیاء الحق کی ایک بیٹی بھی تھی، اگرچہ آج کے وقت میں ان کی بیٹی جے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں مگر یہ خبر ہو سکتا ہے آپ کے نئی ہو۔

ایک ایسی ہی خبر لائی یے جس میں آپ کو بتائیں گے کہ مشہور بھارتی اداکار اور جنرل ضیاء کی بیٹی ایک دوسرے کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اورجنرل ضیاء الحق کی بیٹی کے بارے میں۔

جنرل ضیاء الحق کی بیٹی کا نام زین ضیاء ہے جبکہ زین ضیاء جنرل ضیاء الحق کی چہیتی بیٹی ہیں۔ زین ضیاء بچپن ہی سے والد کے قریب رہی ہیں۔ چونکہ زین ضیاء ذہنی طور پر کمزور ہیں اور عام انسانوں سے مختلف ہیں اسی لیے جنرل ضیاء اپنی بیٹی سے بے حد پیار کرتے تھے۔

بھارتی اداکار شتروگن سنہا بھی زین ضیاء سے بے حد پیار کرتے ہیں، شتروگن سنہا زین ضیاء کی معصومیت اور ان کی بے پناہ محبت کے قائل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ زین ضیاء سے ملنے پاکستان آتے رہتے ہیں۔

2012 میں دی انڈئین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق شتروگن سنہا زین ضیاء سے ملنے پاکستان آئے تھے۔ شتروگن سنہا اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر خود چل کر آئے تھے۔ زین ضیاء سے ملنے کے بعد شتروگن سنہا کا کہنا تھا کہ زین بہت خوش تھیں مجھ سے ملنے کے بعد، وہ میری بہت پیاری سی بہن ہے اور میں اسے بے حد پیار کرتا ہوں۔

شتروگن سنہا اور زین ضیاء ایک دوسرے سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ زین شتروگن کو اپنا بڑا بھائی مانتی ہے جبکہ شتروگن انہیں اپنی بہت پیاری سی چھوٹی بہن تصور کرتے ہیں۔ شتروگن کا مزید کہنا تھا

کہ زین نے مچھلی، بریانی، سبزیوں کی ڈشوں سے ہماری تواضع کی تھی، یہ سب کھانے انہوں نے خود بنائے تھے۔ سب کھانے لاجواب تھے۔

زین ضیاء کی جانب سے شتروگن سنہا کی اہلیہ پونم پانڈے سے بھی بات چیت کی گئی جبکہ ان کی بیٹیوں کو بھی دعائیں دی گئیں۔

زین ضیاء کہتی ہیں کہ ہمارا رشتہ کسی سرحد میں قید نہیں ہے، پیار اور محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے۔ شتروگن سنہا

اور زین ضیاء جنرل ضیاء کے وقت سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں جبکہ بھائی بہن کا یہ رشتہ جنرل ضیاء کی زندگی میں ہی شروع ہوا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

والد کے جسم کو قبر سے نکال لیا تھا کیونکہ ۔۔ اداکارہ کی قبر پر ہندو نام کیوں لکھا ہے؟ مشہور شخصیات کی قبروں سے متعلق معلومات

حدیقہ کیانی کی زندگی سے جڑے واقعات جو انہیں بہترین خاتون ثابت کرتے ہیں