in

والد کے جسم کو قبر سے نکال لیا تھا کیونکہ ۔۔ اداکارہ کی قبر پر ہندو نام کیوں لکھا ہے؟ مشہور شخصیات کی قبروں سے متعلق معلومات

والد کے جسم کو قبر سے نکال لیا تھا کیونکہ ۔۔ اداکارہ کی قبر پر ہندو نام کیوں لکھا ہے؟ مشہور شخصیات کی قبروں سے متعلق معلومات

مشہور شخصیات کی زندگی تو سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہے لیکن ان کے تکلیف دہ لمحات صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگاتے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ان کی قبروں اور ان کے رشتے داروں کی قبروں سے متعلق بتائیں گے۔

عابد علی:

مشہور پاکستانی اداکار عابد علی کا شمار ان چند مشہور اداکاروں میں ہوتا تھا، جنہوں نے اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کی۔ لیکن ان کی دلچسپ اداکاری نے ناظرین کو ہسنے پر بھی مجبور کر دیا تھا۔

عابد علی 2019 میں جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے، تاہم ان کی قبر کی شروعات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل تھیں، جن میں پھولوں کی چادر مین ڈھکی اداکار کی قبر کچی تھی۔

مینا کماری:

ماضی کی بالی ووڈ فلموں میں مینا کماری یا ٹریجڈی کوئن کے نام سے جانی جانے والی مینا کماری کا اصل نام ماہ جبین بانو تھا، تاہم فلمی نام سے سب کی توجہ حاصل کی۔

مینا کماری 1972 میں انتقال کر گئی تھیں تاہم ان کی قبر بھارت کے قبرستان میں موجود ہے، تاہم جالیوں والی اس قبر کے اوپر پر بھی ان کا فلمی نام لکھا گیا ہے، جبکہ اوپر آیت بھی لکھی گئی ہیں۔

جنرل ضیاء کے والد:

جنرل ضیاء الحق کے والد کی قبر نوتھیا قبرستان میں موجود تھی تاہم اب کے جسد خاکی کو اس قبرستان سے آبائی قبرستان زیارت غازی ولی محمد قبرستان متنقل کر دیا گیا۔ اہل خانہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اُس قبرستان میں زمین سے نکلنے والا پانی قبروں کو خراب کر رہا تھا، جس کی وجہ سے خدشہ تھا والد کی قبر بھی متاثر ہوتی۔

نسیم شاہ:

نسیم شاہ کے لیے وہ وقت انتہائی تکلیف دہ تھا، جب ان کی والدہ کا انتقال ہوا تھا۔ 2019 میں نسیم اس اسکواڈ کا حصہ تھا جو کہ آسٹریلیاء کے خلاف ٹیسٹ کھیل رہا تھا، لیکن اچانک والدہ کے انتقال نے انہیں توڑ کر رکھ دیا تھا، نسیم کی والدہ بیمار تھیں تاہم ان کی آخری رسومات میں نسیم شرکت نہ کر سکا۔ نسیم نے وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ گھر کے بڑوں سے مشاورت کے بعد کیا تھا، پریس کانفرنس میں نسیم والدہ کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے تھے اور رو دیے تھے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نسیم ہر خوشی کے موقع پر والدہ کے پاس جاتے ہیں، 2020 کی عید بھی نسیم نے والدہ کے ساتھ بتائی تھی، ان کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی تھی۔

قادر خان:

مشہور بھارتی اداکار قادر کا شمار ان بھارتی اداکاروں میں ہوتا تھا، جو اخلاقی تقاضوں میں رہ کر مزاحیہ کردار نبھاتے تھے۔

2019 میں قادر خان طویل علالت کے بعد کینیڈا میں انتقال کر گئے تھے، آخری وقت تک بیٹوں کو یاد کرتے اور انہیں دیکھتے دیکھتے الوداع کرنے والے قادر خان اپنے بیٹوں سے بے حد پیار کرتے تھے۔

یہی وجہ تھی کہ آخری وقت تک ان کی فکر ہو رہی تھی، اداکار کی قبر کینیڈا میں واقع ہے، جو کہ کچی ہی رکھی گئی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ 8 لوگ جن سے قبر میں سوال وجواب نہیں ہوں گے

پاکستان بھارت کی سرحد نے بھی ان کا رشتہ نہیں توڑا ۔۔ جانیے جنرل ضیاء الحق کی بیٹی اور شتروگن سنہا کے بارے میں وہ معلومات، جو کوئی نہیں جانتا