in

ہارمونز کی خرابی سے وزن تیزی سے بڑھتا ہے اور ۔۔ ڈاکٹر اس کا علاج کیا بتاتے ہیں؟ جانیں وہ معلومات جو خواتین کو پتہ ہونی چاہیئے

ہارمونز کی خرابی سے وزن تیزی سے بڑھتا ہے اور ۔۔ ڈاکٹر اس کا علاج کیا بتاتے ہیں؟ جانیں وہ معلومات جو خواتین کو پتہ ہونی چاہیئے

خواتین کے ساتھ صحت سے متعلق مسائل دن نہ دن خطرناک ہوتے جا رہے ہیں اور ہارمونز کے نظام میں بگاڑ کی وجہ سے ان میں بہت سے

مسائل پیدا ہوتے ہیں جو کہ مستقبل میں جان لیوہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔ اس لئے خواتین کو چاہیئے کہ وہ اپنے اندر ہونے والی ہر تبدیلی اور تکلیف سے متعلق اپنے معالج سے ضرور مشورہ لیں تاکہ وہ صحت مند رہ سکیں ۔

ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس کے مطابق ” آج کل خواتین میں PCOS یعنی Polycystic Ovaries Syndrome کی بیماری بہت عام ہے جوکہ ہارمون کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ غیر متوازن غذا ہے کیونکہ ہم جو ہم کھاتے ہیں وہی جسم پر اثر نظر آتا ہے۔ وہی غذا ہمارے خون کا حصہ بنتی ہے اور اسی وجہ سے بیماریاں بنتی ہیں“-

آج کل لڑکیاں کھانے میں دودھ کا استعمال نہیں کرتیں، نہ سالن والی غذاؤں کو زیادہ استعمال کرتی ہیں اور نہ ورزش کرتی ہیں۔ یہ وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے کیلشئیم اور پروٹین کی کمی تو ہوتی ہی ہے ساتھ

ہی ہارمونز میں بھی بگاڑ پیدا ہوتا ہے جو کہ بانج پن کے علاوہ وزن میں تیزی سے اضافے کی وجہ بنتا ہے اور خواتین یا بالغ لڑکیاں بہت موٹی ہو جاتی ہیں، جس سے ان کے رشتوں میں بھی مسائل ہوتے ہیں اور صحت میں بگاڑ بھی آتا ہے۔

ویٹ لوس ٹپ:
٭ 6 گرام سہاگہ لے کر اس کو ایک پین میں رکھ کر ہلکی آنچ پر بھونیں، اس وقت تک جبکہ اس میں سے چٹخنے کی آواز بند نہ ہوجائے اور جوں ہی یہ پھول جائے اس کو الگ کرلیں۔

٭ پھر بلینڈر میں 50 گرام خُشک لیموں کا پاؤڈر، 50 گرام آمبا ہلدی، 50 گرام رائی دانہ اور ایک چمچ کچہری پاؤڈر کو ڈالیں ساتھ ہی اس میں پھولا ہوا سہاگہ شامل کرکے اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
٭ اس پاؤڈر کو آدھا چمچ ناشتے کے بعد، آدھا چمچ رات کو سونے سے قبل اور آدھا چمچ دوپہر کے کھانے کے بعد کھائیں۔

ٹپ 2 :

اس مسئلے کا حل بتاتے ہوئے ڈاکٹر بلقیس نے ایک ٹپ بھی بتائی: ” خواتین کو چاہیے کہ میتھی کا استعمال زیادہ کریں چاہے کھانے میں کھائیں یا قہوہ بنا کر پیئیں۔ کیونکہ ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے ہی بانجھ پن پیدا ہوتا ہے اور میتھی میں ہارمونل انزائمز پائے جاتے ہیں جو اس مسئلے کے حل میں مفید ہے”۔
محرم میں چلتے پھرتے یہ ایک تسبیح کر لیں پھرپورا سال گھر میں رزق بارش بن کر برسے گا

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شہباز گل کو کون کونسی خطرناک بیماریاں ہیں؟ میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی، گرفتار کرنےوالوں نے بھی سر پکڑ لیے

عصر کی نماز کے بعد کا وظیفہ