in

حضرت علی ؓ کا فر مان مبارک! دودھ میں ہلدی ڈال کر پینے سےجسم میں کیا طاقت ملتی ہے؟

حضرت علی ؓ کا فر مان مبارک! دودھ میں ہلدی ڈال کر پینے سےجسم میں کیا طاقت ملتی ہے؟

دوستو !ہلدی کے فوائد سے ہرکوئی کسی نہ کسی طرح ضرور واقف ہوگا . کسی کو اگر خدانخواستہ چوٹ لگ جائے تو اس کو دودھ میں ہلدی ڈال کر دی جاتی ہے۔اسی طرح زخم کے اوپر تیل میں ملا کربھی لگائی جاتی ہے۔ ہم میں بہت سے لوگ دودھ میں ہلدی ملا کر پینے کے حیران کن فوائد نہیں جانتے ۔یا درہے کہ دودھ میں ہلدی ڈال کرپینے کے اور بھی بہت سے فائدے ہیں۔ جو کہ عام لوگ نہیں جانتے ۔

آج ہم آپ کو اس تحریر میں یہ بتائیں گے کہ ہلد ی والے دودھ پینےکے فوائد کیا کیا ہیں؟ اور یہ ہلدی ملا دودھ تیار کیسے کرناہے؟ تاکہ اس کی مناسب مقدار استعمال کرکے اس کے فائدے حاصل کرسکیں۔ کیونکہ بہت سے لوگ ہلدی ملا دودھ پیتے تو ہیں لیکن مناسب مقدار استعمال نہ کرنے کی وجہ سے انہیں کسی نہ کسی نقصان کا سامنا ضرور کرنا پڑسکتا ہے۔

ہلدی ادرک خاندان کا ایک پودا ہے۔جو کہ جنوب مشرقی ہندوستان کا ایک مقامی پودا ہے۔اس کا اصلی رنگ قدرتی زردی مائل ہوتا ہے اس میں زیادہ چمک دمک نہیں ہوتی۔ اس کا استعمال سوزش کم کرنے والی ادویات کے طور کیا جاتا ہے۔ ہلدی والا دودھ جسمانی صحت کے لیے جادوئی اثر رکھتا ہے۔ اور اگر اسے روزانہ پینا عادت بنا لیا جائے تو جسمانی مدافعتی نظام مضبوط اور زہریلے مواد کے اخراج اور دیگر مختلف امراض سے بچا جاسکتا ہے۔

ہلدی کے بارے میں سائنسیطورپر یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ یہ جگر کے لیے بھی فائدہ مند مصالحہ ہے یہ جسم کے اندر صفائی کا کام کرتاہے۔ جبکہ جگر میں فیٹی ایسڈ کو جمع ہونے سے روکتا ہے۔ہلد ی ملا دودھ پینا جگر کی غذا اور کیمیکل پروسیس کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے جبکہ ایسے مضر مواد کو ہمارے جسم سے خارج کرتا ہے جس کی ہمارے جسم کو ضرورت نہیں ہوتی۔ جس سے جسم زہریلے مواد سے ہمیشہ بچارہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہلدی کا بنیادی جزو کروکومین ہوتا ہے۔ جو کہ ورم کش خصوصیات رکھتا ہے جس کی وجہ سے عام ورم کےلیے اس کا علاج ہوتا ہے۔ جبکہ جوڑؤں کے امراض اور دیگر مسائل سے تحفظ ملتا ہے سونے سے قبل ایک گلاس اس مشروب کا پینا ایسا اینزائم کو بلاک کرتا ہے جو جسمانی ورم کا باعث بنتے ہیں۔

اب ہم آپ کو ہلدی والا دودھ بنانے کا طریقہ بھی بتاتے ہیں ۔دوستو! یا درہے کہ ہلدی والا دودھ بنانا کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔ لیکن اس میں جس با ت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ وہ ہے ہلدی کی مقدار ۔

اگرآپ ایک گلاس دودھ میں ایک کھانے کاچمچ ہلدی ڈال دیں گے تو یہ دودھ نہ صرف پینا مشکل ہوجائے گا بلکہ اس کو پینے سے آپ کو بجائے فائدے کے نقصان پہنچاسکتا ہے ،کیونکہ دودھ میں ہلدی کی اتنی مقدار ڈالنا بہت زیادہ ہے اس دودھ کوتیار کرنے کامناسب طریقہ یہ ہے

کہ آپ نے ایک گلاس دودھ کسی برتن میں لینا ہے اور اس میں صر ف دو چٹکی ہلدی ڈالنی ہے۔ اور پھر اس کو ابال لینا ہے جیسے ہی اس کو ایک یا دو ابال آئیں تو اس کو چولہے سے اتار لیں۔ اور نیم گرم ہونے پر استعمال کریں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عارف نقوی کا جہاز عمران خان کس مقصد کے لیے استعمال کرتے تھے؟ پی ٹی آئی کی بانی رکن فوزیہ قصوری کے مزید تہلکہ خیز انکشافات

میرا بیٹا بچپن سے کچھ نہ کچھ بھول جاتا ہے، اب میرا کمرہ بنانا بھول گیا ۔۔ سڑک پر پڑے باپ کی داستان