حضور نبی کریمﷺ نے فرمایا جو یہ کام کرے گا اس کو اسی دنیا میں حوض کوثر کی آواز سنائی دے گی
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دنیا میں رہتے ہوئے حوض کوثر کے پانی کی آواز سنی جاسکتی ہے جی ہاں یہ ممکن ہے کچھ دنوں
میں پہلے میں نے ایک روایت پڑی جس کا مفہوم یہ تھا کہ انسان اپنے کانوں میں انگلیاں ڈالے اس وقت محسوس ہونیوالی
آواز حوض کوثر کے پانی کے بہنے کی ہوتی ہے یہ بات احادیث سے ثابت ہے تو شوق پیدا ہو ا کہ دیکھا جائے ایسی کوئی حدیث ہے بھی یا نہیں جب تلاش کیا تو چند احادیث ملیں تو آپ کو بتائیں گے۔ تاکہ آپ کی معلومات میں بھی اضافہ ہوجائے ۔حضرت سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے مروی سرکار دو عالمﷺ نے ارشاد فرمایا تم جب اپنے ک۔انوں میں انگل۔یاں داخل کروگے تو تمہیں حوض کوثر کے پانی کی آواز سنائی دے گی ۔
نیز حضرت امی عائشہ ؓ سے مروی ہے وہ فرماتی ہیں۔ جب تم اپنی انگلیاں اپنے ک۔انوں میں ڈال۔و گے تو آب کوثر کے بہنے کی آواز سنو گے یہی روایت مختلف الفاظ کے ساتھ علامہ بدر الدین عینی حنفی ؒ شرح ابی داؤد اور عمدۃ القاری میں علامہ محمد بن اسماعیل بن صلاح ؒ نے شرح جامع صغیر میں ن۔ق۔ل فرمائی جو آب کوثر کے بہنے کی آواز سننے کا ارادہ رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ اپنی انگلیاں اپنے ک۔انوں میں داخل کرے ۔
ان روایات کی تحقیق سے یہ بات معلوم ہوتی ہے اس بات کی کچھ نہ کچھ اصل ضرور موجود ہے اگرچہ کچھ روایت اس باب میں ثابت نہیں ایک اور روایت حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے جنت میں ایک نہر عطاء کی جس کا نام کوثر ہے جو شخص اپنی انگلیاں اپنے ک۔انوں میں داخل کرے اس نہر کے بہنے کی آواز سنے گا۔
حضرت عائشہ ؓ نے عرض کیا یہ کیسے ممکن ہے۔تو آپﷺ نے فرمایا کہ اپنی انگلیاں ک۔ان میں ڈال۔و جو آواز سنائی دے وہ کوثر کی آواز ہے ۔ آخر میں انتہائی ضرور بات سن لیں اس روایت کی سند ٹھیک نہیں ہے ا س لیے حافظ ابن کثیر ؒ کہتے ہیں کہ ان روایت میں جو شخص حوض کوثر جیسی آواز سننا چاہتا ہو
و ہ اپنے کانوں میں انگلی رکھے اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ حوض کوثر کی آواز ہی ہوگی حوض کوثر سے ملتی جلتی یا اس جیسی آواز گونجتی یہ مراد نہیں حوض کوثر ہی کی آواز سنائی دیگی ۔ تو اس بات میں کچھ احادیث سہی ہیں اور کچھ احادیث کے بارے میں علماء کا اختلاف پایا جاتا ہے ۔ آپ بھی اپنے کانوں میں انگلیاں ڈالیں آپ کو کیا آواز سنائی دیتی ہے ۔