in

’’ عمران خان حکومت کیخلاف سازش کے شواہد بھی دکھائے گئے تھے جو کہ۔۔۔۔‘‘ صحافی امیر عباس کا ایسا انکشاف کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

’’ عمران خان حکومت کیخلاف سازش کے شواہد بھی دکھائے گئے تھے جو کہ۔۔۔۔‘‘ صحافی امیر عباس کا ایسا انکشاف کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینئر صحافی امیر عباس کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کے خلاف سازش کے حوالے سے میں نے مختلف میٹنگز میں شرکت کی جس میں بہت سے شواہد بھی دکھائے گئے تھے۔ نیب، ایف آئی اے ودیگر اداروں کو اس حوالے سے ایکشن لینا چاہیے تھا۔تفصیلات کے مطابق سینئر

صحافی / تجزیہ کار امیر عباس نے ڈان نیوز کے پروگرام نیوز آئی میں مبینہ دھمکی آمیز خط کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان حکومت کے خلاف سازش کے حوالے سے کی گئی

مختلف میٹنگز میں شرکت کی جن میں اس حوالے سے شواہد بھی دکھائے گئے ہیں، نیب، ایف آئی اے ودیگر متعلقہ اداروں کی ذمہ داری تھی کہ وہ تحقیقات کرتے۔انہوں نے کہا کہ جب ملک کی اتنی بڑی ذمہ دار شخصیت اس بارے میں گفتگو کر رہی

ہو تو اسے نظرانداز نہیں کیا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا بار بار کیا گیا، متعلقہ اداروں کو نوٹس لینا چاہیے تھا۔ٹی وی پروگرام کی میزبان ابصار کومل کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ

“اگر عمران خان حکومت کے پاس مبینہ خط کے حوالے سے اتنے شواہد موجود ہیں تو اسے عدالت میں ثابت کردیا جائے” پر سینئر صحافی امیر عباس نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے دستاویزات بھی دکھائی گئی،

جن میں بہت کچھ تھا، اب یہ متعلقہ اداروں کی ذمہ داری تھی کہ اس بارے تحقیقات کرتے جو کہ نہیں کی گئیں۔یاد رہے

کہ 27 مارچ 2022 بروز اتوار پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک خط دکھایا تھا اور کہا تھا

کہ ‘بیرون ملک سے یہ خط لکھا گیا اور دھمکی دی گئی ہے اور کہا کہ خط کے ذریعے حکومت گرانے کی سازش کی گئی ہے۔’ جبکہ اس وقت تک وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جا چکی تھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا کے تمام مسلمان کلمہ پڑھتے ہیں’’ لاالٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ حضورﷺ کس طرح کلمہ طیبہ پڑھا کرتے تھے؟

بچیوں کو گود لیا مگر شادی نہیں کی کیونکہ ۔۔ اِن 3 مشہور سیلیبریٹیز نے آج تک شادی کیوں نہیں کی؟ وجہ جان کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی