in

سردرد معمولی مسئلا نہیں ،یہ ایک انتہائی خوفناک اشارہ ہے،ماہرین نے نئی تحقیق میں خبردار کردیا

سردرد معمولی مسئلا نہیں ،یہ ایک انتہائی خوفناک اشارہ ہے،ماہرین نے نئی تحقیق میں خبردار کردیا

سر میں درد ہونے کی صورت میں گولی کھاکر اس سے چھٹکارا حاصل کرلیتے ہیں لیکن کچھ سر درد ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو نہایت سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ یہ کسی بڑی بیماری کا پیش خیمہ ہوسکتے ہیں۔

ماہر نیورولوجسٹ ڈاکٹر ثاقب قریشی کا کہنا ہے کہ سر میں ہونے والے کچھ درد جو تصویر میں بتائے گئے ہیں کو سنجیدگی سے لیں اور فوری طور پر گولی کھانے کی بجائے دیگر چیزوں کو بھی چیک کریں۔اس کا کہنا ہے کہسردرد کی چار اقسام ایسی ہیں جوہمارے جسم کے ساتھ منسلک ہوتی ہیں اورانکا علاج دوائی سے کرنے کی بجائے کچھ قدرتی طریقے اپنائیں۔

سائینس سردرد سائینس ایک ایسا مرض ہوتا ہے جسمیں بلغم کی وجہ سے ناک بند ہوجاتی ہے اور ساتھ سر پر دباﺅ پڑتا ہے۔ اگر انفیکشن کی وجہ سے سائی نس تیز ہوجائے تو ہماری گالوں پر دباﺅ بڑھ جائے گا،آنکھ اور ماتھے میں درد ہوگا اور ساتھ بخار بھی تیز ہوجائے گا۔ایسی صورت میں بہت زیادہ پانی پئیں اور کوشش کریں کہ نیم گرم پانی کا استعمال کیا جائے،پانی کے ساتھ وٹامن سی والی غذاﺅں کا استعمال کریں۔

ادرک ملا گرم سوپ بھی آپ کو بہت سکون دے گا۔مالٹا،سبز چائے،لیموں اور امرود کا استعمال کریں۔اس میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے انفیکشن کم ہوگی اورآپ کے درد میں کمی آئے گی۔ذہنی تناﺅسے دردیہ ایک بہت ہی عام پایا جاے والا درد ہے جس میں سر،گردن اور کنپٹیوںپر دباﺅ کی وجہ سے درد رہتا ہے۔اس درد کی وجہ سے آنکھوں کے نیچے درد کے ساتھ قے بھی ہوجاتی ہے۔

ذہنی تناﺅ کی وجہ سے سر اور گردن میں درد رہنے لگتی ہے ۔ایسی صورت میں آپ کو چاہیے ادرک والی چائے میں منٹ کے تیل کے چند قطرے ملائیںاور پی لیں۔آپ چاہیں تو منٹ آئل کے چند قطرے ماتھے پر لگالیں،اس سے آپ کو کافی سکون ملے گا۔کلسٹر سردردیہ درد زیادہ تر خواتین میں ایک آنکھ کے اوپر ہوتا ہے۔یہ یکدم ہوتا ہے جس میں آنکھ کے اوپرشدید درد ہوتا ہے اور ساتھ ہی ناک بند ہوجاتا ہے یا ناک بہنے لگتا ہے۔

ایسی کریم جس میں capsaicin cayenneپایا جاتا ہے کو ناک کے پاس اور درد والی جگہ لگانے سے کافی ریلیف ملے گا۔میگرین(آدھے سر کا درد)آدھے سر کے درد کو میگرین کہاجاتا ہے اور یہ 25سے55سال کے درمیان کے افرادمیں ہوسکتا ہے۔یہ عام سردرد سے بہت زیادہ خطرناک ہوتا ہے جس کی وجہ نیورومسائل بتائی جاتی ہے۔ایک تہائی افراد میں یہ درد وقفے سے سر کے آدھے حصے میں ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ جی متلانا،قے آنا، روشنی کی چبھن اور دیگر تکالیف بھی ہوتی ہیں۔اس درد کا شکار ہونے والے کئی افراد کو وٹامن بی 12، میگنیشیم اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے کافی سکون ملتا ہے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک مرتبہ ضرور ٹرائی کریں لیموں سے دانت انتہائی چمکدار اور سفید بنانے کا آسان نسخہ

بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر سب کچھ چھوڑ دیا تھا ۔۔ وہ مشہور شخصیات، جنہوں نے بچوں کو تکلیف میں دیکھا تو آنکھوں میں آنسو آ گئے