ذوالفقار علی بھٹو کو دفنانے سے پہلے انکی قبر میں چونا کس مقصد کے لیے ڈالا گیا تھا ؟ جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالآخر محمد مرسی بھی اس دنیا سے چلے گئے یا یوں کہیں کہ اُنہیں دنیا سے فارغ کر دیا گیا، جس پنجرے میں انہیں بند کر کے لایا جاتا تھا۔ اسی میں بھری عدالت میں انہوں نے خطاب کیا اور راہ عدم ہو گئے، وہ مصر کے پہلے منتخب جمہوری صدر تھے۔ اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں انہوں نے بہادری سے عالم اسلام کی ترجمانیٓ کی۔
نامور صحافی ایثار رانا اپنے ایک تجزیے میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اس سے پہلے مصر میں انور سادات ، لیبیا میں معمر قذافی عراق میں صدر صدام حسین ، سعودی عرب کے شاہ فیصل ، فلسطین کے یاسر عرفات بھی اس دنیا سے جا چکے ہیں یا پھر انُہیں ۔۔۔۔؟
امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اس بار اگرتھرڈ وار لڑی گئی تو وہ ایشیاء میں لڑی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ یہ طے کر چکا ہے کہ وہ تیل پیدا کرنیوالے خلیجی ممالک پر ہر حال میں اپنا تسلط قائم کرے گا۔ آج عراق، مصر، لیبیا، شام، کویت،
یمن سمیت تقریباً تمام عرب ممالک پر امریکہ کا غلبہ ہے اور اب کسی مسلم حکمران کی اتنی ہمت نہیں کہ امریکہ کے نیو ورلڈ آرڈر کے سامنے سر اٹھا سکے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے قومی اسمبلی میں ہنری کسنجرکا خط لہرایا جس میں لکھا تھا مسٹر بھٹو!آپکو دنیا بھر میں نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔
امریکہ نے جو کہا کر دکھایا،کہتے ہیں تختے پر لٹکانے سے قبل بھٹو اتنے لاغر ہو گئے تھے کہ انہیں تختہ دار تک سٹریچر پر ڈال کر لایا گیا۔ انکی قبر میں چونا ڈالا گیا تاکہ ان کا کبھی پوسٹمارٹم نہ ہو سکے اسلامی کانفرنس کے تمام اہم کردار ہائے
کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی روس کے صدرولادیمر پیوٹن سے سرگوشیاں ان کے چہرے کی سنجیدگی بہت معنی خیز ہے، میرا یقین ہے اللہ پاکستان عالم اسلام اور پاکستان سے محبت کرنیوالے رہنما کی حفاظت فرمائے گا۔