in

سابق کرکٹر سعید اجمل کی زندگی اور عروج وزوال کی حیرت انگیز سچی کہانی

سابق کرکٹر سعید اجمل کی زندگی اور عروج وزوال کی حیرت انگیز سچی کہانی

سابق کرکٹر سعید اجمل کی زندگی اور عروج وزوال کی حیرت انگیز سچی کہانی

,لاہور (ویب ڈیسک) سنہ 2010 کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے سیمی فائنل میں بظاہر ہر چیز پاکستان کے حق میں جاتی دکھائی دے رہی تھی۔ 13ویں اوور میں جب ڈیوڈ ہسی آؤٹ ہوئے تو اُن کی جگہ کریز پر آنے والے اُن کے بڑے بھائی مائیکل ہسی تھے۔اُس وقت آسٹریلیا کا سکور پانچ وکٹوں کے

نقصان پر 105 رنز تھا، یعنی آسٹریلیا کو سیمی فائنل جیتنے کے لیے اب بھی 45گیندوں پر 87 رنز درکار تھے۔سینٹ لوشیا کے سٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کے ڈگ آؤٹ میں بیٹھے کوچ وقار یونس اور دیگر کھلاڑیوں نے اس وقت سکون کا سانس لیا جب 17ویں اوور میں کیمرون وائٹ پانچ چھکوں کی مدد سے 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کو اس وقت بھی 21 گیندوں پر 53 رنز بنانے تھے لیکن کسے پتہ تھا کہ میدان میں ہوا دوسرے رُخ پر چلنے والی ہے۔مائیکل ہسی کے خطرناک ارادوں کی زد میں آنے والے پہلے بولر کپتان شاہد آفریدی تھے جن کے آخری اوور میں دو چھکے لگے۔ سعید اجمل کے تیسرے اوور میں اگرچہ سٹیو سمتھ کی وکٹ گری تھی لیکن مچل جانسن کے چوکے اور مائیکل ہسی کے چھکے نے آسٹریلوی امیدوں کو برقرار رکھا۔میچ کا 19واں اوور محمد عامر نے کیا جس میں بننے والے 16 رنز نے آسٹریلیا کو جیت سے 18 رنز کی دوری پر لا کھڑا کیا۔

آخری اوور کے لیے کپتان شاہد آفریدی کے پاس یہی ایک آپشن موجود تھا کہ وہ اپنے بہترین بولر سعید اجمل کو گیند دیں۔میڈیم پیسر عبدالرزاق کو گیند دینے کا خطرہ وہ اس لیے مول لینا نہیں چاہتے تھے کہ ان کے شروع کے دو اوورز میں 22 رنز بن چکے تھے۔سعید اجمل کے آخری اوور کی پہلی گیند پر مچل جانسن نے ایک رن لے کر مائیکل ہسی کو مقابلے پر لا کھڑا کیا۔اوور کی دوسری گیند پر مائیکل ہسی نے ُپل شاٹ کھیل کر گیند کو شائقین کے سٹینڈز میں پہنچا دیا۔ اگلی گیند پر انھوں نے یہی سلوک روا رکھا اس مرتبہ گیند لانگ آن کے باہر جا گری۔ سعید اجمل نے چوتھی گیند

آف سٹمپ کے باہر کی جس پر مائیکل ہسی نے کٹ کیا، گیند بیک ورڈ پوائنٹ پر ہوا میں اچھلنے والے فیلڈر سلمان بٹ کے ہاتھ سے لگ کر باؤنڈری کی طرف چلی گئی اور یوں سکور برابر ہو گیا۔مائیکل ہسی نے اس میچ کو لانگ آن پر ایک اور چھکے کے ذریعے ِختم کر کے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔آسٹریلوی کھلاڑی ڈگ آؤٹ سے میدان میں دوڑ پڑے۔ سعید اجمل مایوسی کے عالم میں بولنگ اینڈ پر بیٹھے تھے اور ساتھی کرکٹرز انھیں حوصلہ دینے میں مصروف تھے۔مائیکل ہسی نے پاکستان کو مسلسل تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے سے محروم کر دیا تھا بلکہ یہ کہنا چاہیے

کہ اس شکست نے پاکستان کو عالمی اعزاز سے محروم کر دیا تھا جو اس نے ایک سال قبل لارڈز میں جیتا تھا۔سعید اجمل کو اچھی طرح یاد ہے کہ اس میچ کے بعد غیر تو غیر اپنے بھی بدل گئے تھے۔سعید اجمل بی بی سی اُردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ٹورنامنٹ کے بعد جب میں گھر واپس آیا تو مجھے لوگوں کے منفی رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ میرے اپنے محلے میں لوگ فقرے کستے تھے۔ میں گراؤنڈ میں اپنے خلاف نعرے سُنتا تھا۔ میرے اپنے گھر والے مجھ سے خفا تھے۔ بیگم کو تنقید بھرے فون سننے کو مل رہے تھے۔‘

وہ بتاتے ہیں کہ ’میرے والد نے کئی روز تک مجھ سے بات نہیں کی۔ انھوں نے دو ٹوک انداز میں کہہ دیا کہ جو کچھ ہوا ہے اس کا جواب گراؤنڈ میں ہی دو گے تو تمہاری ساکھ بحال ہو گی ورنہ ساری زندگی یہ داغ لگا رہے گا۔‘سعید اجمل کہتے ہیں ’والد صاحب کی اسی بات نے مجھ میں نیا حوصلہ پیدا کر دیا اور میں نے پہلے سے زیادہ محنت کرنی شروع کر دی،

یہ اسی محنت کا نتیجہ ہے کہ میں دنیا کا نمبر ایک بولر بھی بنا۔‘سعید اجمل کہتے ہیں ’لوگوں کو وہ ایک میچ تو یاد رہ گیا لیکن اس کے بعد میں نے کتنے میچ جتوائے یا مائیکل ہسی کے ساتھ جو کچھ کیا وہ کوئی یاد نہیں رکھتا۔ میں نے اس میچ کے بعد تین مرتبہ مائیکل ہسی کو آؤٹ کیا تھا۔‘(بشکریہ : بی بی سی )

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قومی کرکٹرشعیب ملک نے پرویز مشرف کے نام اہم پیغام جاری کر دیا

نبی کریم ﷺ دودھ پینے کے بعد کلی کیوں کرتے تھے