in

دنیا کا سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت کا اعزاز حاصل کرنے والا 25 سالہ لڑکا ارب پتی کیسے بنا؟

دنیا کا سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت کا اعزاز حاصل کرنے والا 25 سالہ لڑکا ارب پتی کیسے بنا؟

دنیا کا سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت کا اعزاز حاصل کرنے والا 25 سالہ لڑکا ارب پتی کیسے بنا؟

امریکا(ویب ڈیسک) دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی ایک ایسے فرد ہیں جو تعلیم بھی مکمل نہیں کرسکے ۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے الیگزینڈر وانگ بچپن سے ریاضی میں دلچسپی رکھتے تھے اور کوڈنگ و ریاضی کے مقابلوں میں شرکت کرتے تھے۔ ان مقابلوں میں تو وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکے مگر اب 25 سال کی عمر میں

وہ دنیا کے کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بن گئے ہیں اور ان کی کمپنی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف خدمات فراہم کرتی ہے۔ 19 سال کی عمر میں انہوں نے میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کو چھوڑ

کر اسکیل اے آئی نامی کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔ الیگزینڈر وانگ بچپن میں نیو میکسیکو کی لوس آلموس نیشنل لیپ کے قریب رہتے تھے ۔ ان کے والدین فزکس کے ماہرین تھے اور امریکی فوج کے ہتھیاروں کے منصوبوں پر کام کرتے تھے اور اب الیگزینڈر وانگ بھی کچھ ایسا ہی کررہے ہیں۔

ان کی 6 سال پرانی کمپنی پہلے ہی امریکی ایئرفورس اور آرمی کے لیے اے آئی سسٹم لگانے کے لیے 3 معاہدے کرچکی ہے۔ اس کمپنی کی ٹیکنالوجی سیٹلائیٹ تصاویر کی جانچ پڑتال میں انسانی تجزیہ کاروں سے بہت زیادہ تیز ہے اور فوج کے ساتھ ساتھ 300 سے زائد کمپنیاں جیسے جنرل موٹرز اسکیل اے آٗی کی

مدد سے مختلف ڈیٹا حاصل کرتی ہیں۔ امریکی جریدے فوربز سے بات کرتے ہوئے الیگزینڈر وانگ نے کہا کہ ہر صنعت میں بہت زیادہ ڈیٹا ہوتا ہے اور ہمارا مقصد اس ڈیٹا کو ان لاک کرکے اے آئی ٹیکنالوجی سے کاروبار کو بہتر کرنا ہے۔ ان کی کمپنی کی مالیت 7.3 ارب ڈالرز ہیں اور الیگزینڈر وانگ کے اس میں 15 فیصد حصص ہیں جس کے باعث ان کی دولت ایک ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے جس کے باعث

وہ دنیا کے کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بن گئے ہیں۔ دوران تعلیم ان کی ملاقات لوسی گیو سے ہوئی تھی اور دونوں نے مل کر اسکیل اے آئی کی بنیاد رکھی تھی۔ الیگزینڈر کے مطابق اس موقع پر انہوں نے اپنے والدین سے کہا ‘میں نے اپنے والدین کو کہا تھا کہ یہ کام تو میں بس موسم گرما کی تعطیلات کے لیے کررہا ہوں، مگر پھر میں کبھی اسکول واپس نہیں گیا’

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

باباجی کی شادی

رسول اللہ ﷺ نے کن 6 چیزوں کے بارے میں فرمایا تھا کہ یہ انسان کے اعمال کو ضائع کر دیتی ہیں ۔