یہ شخص555 دن تک بغیر دل کے کیسے زندہ رہا اور یہ اب کس حال میں ہے؟
یہ شخص555 دن تک بغیر دل کے کیسے زندہ رہا اور یہ اب کس حال میں ہے؟
آپ اس بات کا تصور کر سکتے ہیں کہ کوئی شخص بغیر دل کے زندہ رہ سکتا ہے؟ لیکن یہ حقیقت ہے کہ امریکی ریاست
مشی گن کا 25 سالہ اسٹین لارکن 2 سال بغیر دل کے زندہ رہا اور دوستوں کیساتھ مختلف قسم کے کھیل بھی کھیلتا رہا اور پھر یونیورسٹی آف مشی گن کے ڈاکٹروں نے ان کی پشت پر ایک
مصنوعی دل لگایا جس سے یہ 555 دن یعنی کہ 2 سال تک زندہ رہے اور پھر 2016 میں انکا ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیا گیا جس کی وجہ سے اسٹین لارکن اب بھی زندہ ہیں اور صحت مند زندگی
گزار رہے ہیں۔امریکی نوجوان اسٹین لارکن کو فامئیل کارڈیو می پیتھی نامی بیماری لاحق ہوئی اس بیماری میں شخص کا دل کبھی بند ہو جاتا ہے جس سے سے انسان کی موت کسی وقت بھی واقع ہو جاتی ہے چاہے پھر انسان کتنا ہی صحت مند کیوں نہ ہو۔