اداکارہ عفت عُمر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا! مگر کیوں؟
لاہور(نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ عفت عمرنے مسجدِ نبویﷺ میں ناخوشگوار واقعے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری
کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر موجود حکومتی وفد کی مسجد نبویﷺ آمد کے موقع پر وہاں موجود تحریک انصاف
کے مبینہ حامیوں نے شدید نعرے بازی کی اور وفد میں موجود شاہ زین بگٹی کے بال نوچے اور دھکے دیتے رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو
بھی تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ تاہم واقعے پر ردِ عمل دیتے ہوئے اداکارہ نے بھی شدید ناگواری کا اظہار کیا اور عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔عفت عمر نے صرف عمران خان کو اس واقعے کا
ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ سب اب روکنے کی ضرورت ہے، نفرت کی آگ بھڑکانے پرعمران خان کو گرفتار کیا جائے۔ایک اور ٹویٹ
میں عفت عمرنے عمران خان کے پاکستان کو مدینہ کی طرح فلاحی ریاست بنانے کے دعوے پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا تھا، ریاست مدینہ کو پاکستان نہیں‘