in

سلطان محمود غزنوی نے ایک بار ایک انتہائی مہنگی لنگڑی چکور خرید کر اسے فوراً ہی ذبح کیوں کر دیا تھا

سلطان محمود غزنوی نے ایک بار ایک انتہائی مہنگی لنگڑی چکور خرید کر اسے فوراً ہی ذبح کیوں کر دیا تھا

(ویب ڈیسک)! سلطان محمود غزنوی کے پاس ایک شخص ایک چکور لایا جسکا ایک پائوں نہیں تھا۔ جب سلطان نے اس سے چکور کی قیمت پوچھی تو اس شخص نے اس کی قیمت بہت مہنگی بتائی۔

سلطان نے حیران ہو کر اس سے پوچھا کہ اسکا ایک پائوں بھی نہیں ہے پھر بھی اس کی قیمت اتنی زیادہ کیوں بتا رہے ہو؟ تو وہ شخص بولا کہ جب میں چکوروں کا شکار کرنے جاتا ہوں تو یہ چکور بھی شکار پر ساتھ لے جاتا ہوں۔

وہاں جال کے ساتھ اسے باندھ لیتا ہوں تو یہبہت عجیب سی آوازیں نکالتا ہےاور دوسری چکوروں کو بلاتا ہے۔ اس کی آوازیں سن کر بہت سے چکور آ جاتے ہیں اور میں انہیں پکڑ لیتا ہوں۔

سلطان محمود غزنوی نے اس چکور کی قیمت اس شخص کو دے کر چکور کو ذبح کردیا۔ اس شخص نے پوچھا کہ اتنی قیمت دینے کے باوجود اس کو کیوں ذبح کیا؟

سلطان نے اس پر تاریخی الفاظ کہے: “جو دوسروں کی دلالی کیلئے اپنوں سے غداری کرے اس کا یہی انجام ہونا چاہیے”۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بائیڈن کی چھٹی۔۔امریکہ کا اگلاصدر مسلمان ہوگا۔۔یہ کون ہے؟ اہم اعلان کر دیا گیا

’’ شاہ محمود قریشی کسی بھی وقت عمران خان پر وار کر سکتے ہیں‘‘ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا