in

ایک دن میرا لکھا ہوا قرآن پاک مدینہ پہنچ گیا ۔۔ زندگی بھر ہاتھ سے قران مجید لکھنے والے اس شخص کے ساتھ کیا ہوا جو انہیں صدر پاکستان نے بلا لیا؟

ایک دن میرا لکھا ہوا قرآن پاک مدینہ پہنچ گیا ۔۔ زندگی بھر ہاتھ سے قران مجید لکھنے والے اس شخص کے ساتھ کیا ہوا جو انہیں صدر پاکستان نے بلا لیا؟

آج میرے ہاتھ کا لکھا ہوا قرآن پاک مسجد نبویﷺ کی لائبریری میں رکھا ہوا ہے۔ یہ الفاظ ہیں پاکستان کے علاقے چکوال کے جہاں ایک 73 سالہ اسکول ٹیچر محمد دلاور رہتے ہیں جن کا شوق ہی صرف اپنے ہاتھوں سے خوبصورت انداز میں قرآن پاک لکھنا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جب میں پانچویں کلاس میں تھا تو ایک میرے استاد نے مجھے اس طرح لکھنا سکھایا، جس کے بعد میرے اندر خطاطی کا شوق پیدا ہو گیا۔

انہوں نے یہ بتایا کہ اللہ پاک اپنے بندوں کو پوری دنیا میں عزت دلواتا ہے ۔ اور یہ بات انہوں نے اس لیے کہی کیونکہ جب وہ سرکاری نوکری میں تھے تو ان کے ایک اعلیٰ افسر جن سے وہ پہلے بھی ایک مرتبہ مل چکے تھے تو جب انہیں معلوم ہوا کہ یہ اپنے ہاتھ سے قرآن پاک لکھتے ہیں تو وہ خود ان کے گھر آئے اور ان سے کہا کہ کیا یہ بات سچ ہے کہ تم اپنے ہاتھ سے قرآن پاک لکھتے ہو؟ تو میں نے کہا جی ہاں بالکل سچ ہے ۔ اب وہ بہت خوش ہوئے اور کہا کہ مجھے ایک قران پاک کا نسخہ دے دو وہ میں مسجد نبویﷺ کی لائبریری میں رکھوا دوں گا، اس واقعے پر انکا کہنا تھا کہ یہ کیسے ہوا، یہ سب بس اللہ کا ہی فضل ہے۔

یہی نہیں بقول اس اسکول ٹیچر محمد دلاور کہ، مجھے پاکستان حکومت نے بھی اسی بات کی وجہ سے اعزاز دیا تھا۔ اور وہ اعزاز یہ تھا کہ غلام اسحاق خان مرحوم نے مجھے صدارتی ایوارڈ اور 10 ہزار روپے دیے۔ یہ واقعہ بھی ان تک یوں پہنچا کہ میرے اسکول کے ہیڈ ماسٹر صاحب نے صدر صاحب کو خط لکھا کہ ہمارے ایک استاد نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے کہ ہاتھ سے قرآن پاک لکھا ہے۔

بس پھر کیا تھا کچھ دن بعد ہمیں ایوان صدر بلا لیا گیا جب میں، میرے اسکول ہیڈ ماسٹر اور ایک بھائی وہاں گئے تو وہاں موجود انتظامیہ نے ہماری بہت عزت افزائی کی۔ کچھ فرد لال قالین پر میرے آگے، پیچھے،دائیں اور بائیں جانب چل رہے تھا۔ یاد رہے کہ سب سے آگے جو شخص چل رہے تھے اس کے ہاتھ میرا ہاتھ سے لکھا ہوا قران مجید تھا۔

اس کے علاوہ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ بزرگ اپنی تنخواہ سے جو پیسے بچتے وہ ان قرآنی نسخوں بنانے پر خرچ کرتا اور لوگوں میں بنا کر مفت بانٹ دیتا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں جس بھی اسکول میں جاتا وہاں ہر کلاس میں اپنے ہاتھ سے لکھی ہوئی قرآنی آیات فریم کرواکر لگواتا۔ اور میرے گھر میں بھی یہ قرآنی آیات لگی ہوئیں ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پس پردہ کیا کوششیں ہوئیں ؟؟وہ کونسا”ٹرمپ”کارڈ تھا جو خان صاحب کھیلتے کھیلتے رہ گئے؟

چوٹ لگنے سے ایک دو روزے چھٹ گئے ہیں ۔۔ جانیے یہ مشہور بھارتی اداکار کون سے ہیں جو مصروف ہونے کے باوجود بھی روزے رکھنا نہیں بھولتے؟