in

ٹی وی دیکھ کر ایسا لگا جیسے ہم انڈیا میں نہیں بلکہ پاکستان میں رہ رہے ہیں ۔۔ عمران خان اور تحریک عدم اعتماد پر بھارتی صارفین کے دلچسپ تبصرے، دیکھیئے

ٹی وی دیکھ کر ایسا لگا جیسے ہم انڈیا میں نہیں بلکہ پاکستان میں رہ رہے ہیں ۔۔ عمران خان اور تحریک عدم اعتماد پر بھارتی صارفین کے دلچسپ تبصرے، دیکھیئے

پاکستان میں گذشتہ شب سیاست میں جو کچھ بھی ہوتا رہا بھارت سمیت پوری دنیا میں دیکھا اور سنا گیا۔ لیکن پاکستانی سیاسی صورتحال کی لائیو کوریج جیسے انڈین الیکٹرانک میڈیا میں کی گئی اس سے قبل کبھی ایسا دیکھنے کو نہیں ملا ہوگا۔

یہاں تک بھارتی سوشل میڈیا پر عمران خان اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق صارفین نے دل کھول کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عمران خان اور پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ کچھ بھارتی صارفین یہ بھی کہتے دکھائی دیے کہ ‘ٹی وی چلا کر ایسا لگتا ہے جیسے ہم انڈین نہیں پاکستانی ہیں۔

پاکستان مخالف معروف بھارتی صحافی برکھا دت جو اکثرپاکستان کے خلاف تنقید بھرے جملوں کا استعمال کرتی آئی ہیں گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران اپنی ٹوئٹس سے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر ڈالا۔ جس میں انھوں نے کہا کہ ‘پاکستان نے نیٹ فلکس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ان کے اس ٹویٹ کو جہاں 12 ہزار سے زیادہ لائکس ملے وہیں دو ہزار سے زیادہ بار ری ٹویٹ کیا گیا اور 300 سے زیادہ کمنٹس آئے۔

وہیں دوسری جانب بھارتی صارفین پاکستان کے جمہوری نظام کو دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہیں کہ جس پر جموں سے ایک صارف کامران علی نے لکھا کہ : پاکستان میں جمہوریت مذاق ہے۔ پاکستان کے 21 سابق وزرائے اعظم میں سے کسی نے بھی اپنی پانچ سالہ مدت پوری نہیں کی۔ ورلڈ ریکارڈ کی کتاب گنیز بک کو ان کی مستقل مزاجی پر توجہ دینی چاہیے۔

سورج یادو نامی ایک صارف نے عمران خان کی تعریف میں ٹوئٹ کیا کہ’ایک ہندوستانی کی حیثیت سے جس نے ان (عمران خان) کی تقاریر اور انٹرویوز سنے میں ایک بات یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ عمران کے خلاف کوئی بدعنوانی کا مقدمہ نہیں ہے۔ وہ پاکستان سے محبت کرتا ہے۔ وہ پاکستان کے عوام کے لیے کام کر رہا ہے۔ ایک ایماندار شخص کے ساتھ جو ہو رہا اسے دیکھ کر افسردہ ہوں۔

خیال رہے 10 اپریل کی درمیانی شب عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوئی جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف نے قائد ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چور کے نعرے بھی لگائے اور ۔۔ عمران خان کے وزیرِاعظم نہ رہنے اور لوگوں کے احتجاج پر جمائما نے کیا کہا؟

یہ کوئی سامان اپنے ساتھ لے کر نہیں گئے ۔۔ زرتاج گل نے عمران خان کی وزیراعظم ہاؤس چھوڑنے کی ویڈیو شیئر کر دی