in

ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا ہجوم ۔۔ رات گئے عمران خان کے لیے عوام سڑکوں پر نکل آئی، دیکھیے ویڈیو مناظر

ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا ہجوم ۔۔ رات گئے عمران خان کے لیے عوام سڑکوں پر نکل آئی، دیکھیے ویڈیو مناظر

پاکستان کا کل تک کا وزیراعظم عمران خان تھا لیکن اب وہ سابق وزیراعظم ہو چکے ہیں ، ان کے کیخلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے پاس ہوئی جس کے بعد وہ وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ روانہ ہو گئے۔

اس کے بعد اپوزیشن اور ان کے چاہنے والوں نے فتح کا جشن منایا جس کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل رہے مگر اب عمران خان کے حق میں پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ جس میں عوام کا ایک بڑا سمندر امڈ آیا ہے۔

لاہور کے مناظر:

مسلم لیگ ن کا مرکز سمجھا جانے والے شہر احتجاج میں پیش پیش ہے۔ وائرل ہوتی ویڈیو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ لیبرٹی مارکیٹ لاہور کے مناظر ہیں جہاں صرف سر ہی سر نظر آ رہے ہیں۔ کارکنان کا جوش گرمائے رکھنے کیلئے پارٹی ترانے بھی بجائے جا رہے ہیں۔

کراچی میں جاری احتجاج:

پورے ملک کی طرح اب کراچی میں بھی میلینیم مال کے نزدیک احتجاج کیا جا رہا ہے، جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہے اور وہاں اس وقت ملک کا قومی ترانہ بجایا جا رہا ہے۔

دو بزرگ شہری مسکراتے ہوئے:

مذکورہ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ دو بزرگ شہری فتح کا نشان بناتے ہوئے مسکرا رہے ہیں۔ یہ تصویر بھی لبرٹی مارکیٹ لاہور کی ہے۔

احتجاج میں شریک خواتین:

اس تصویر میں آپکو مرد حضرات کے علاوہ احتجاج میں رات گئے شامل خواتین بھی نظر آ رہی ہیں جنہوں نے پارٹی کے پرچم گلے میں پہن رکھے ہیں۔

رکشے پر چڑھا آدمی:

یہ شخص رکشے پر چڑھ کر اور ہاتھوں میں پی ٹی آئی کا پرچم تھامے عمران خان کیلئے کھڑا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ماں نے ان سے بیٹی کے کان میں اذان دینے کو کیوں کہا؟ علی محمد خان کی زندگی سے متعلق چند ایسی باتیں جو آپ بھی جاننا چاہیں گے

سابقہ اہلیہ خوشی سے نہال تو دوسری طرف اداکار رو گئے ۔۔ عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنے پر مشہور شخصیات کا ردعمل