کوئی اپنے جسم سے بجلی پیدا کر رہا ہے تو کسی کا خون ہی ہرا ہے ۔۔ دنیا کے کچھ ایسے واقعات جو آپ نے بھی پہلے کبھی نہیں سنے ہوں گے
سوشل میڈیا پر ایسے کئی عجوبے دیکھے ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ کچھ ایسے ہیں جو کہ سب کی دلچسپ کا باعث بن جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
بجلی پینے والا شخص:
دنیا میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جو کہ کرنٹ سے کھیلتا ہے۔ بھارت سے تعلق رکھنے والا موہن 0۔25 ایم پی ایل کا کرنٹ اپنے جسم میں دوڑاتا ہے، جو کسی بھی عام انسان کو موت کی آغوش میں لے جانے کے لیے کافی ہے۔
موہن اب تک اپنے جسم سے ڈرل مشین، بلینڈر، بلب سمیت کئی بجلی سے چلنے والے آلات چلا چکے ہیں۔
الٹی بہتی ندی:
امریکی ریاست میسیپی میں ایک ندی ایسی بھی ہے جو کہ 24 گھنٹوں کے لیے الٹی بہہ رہی تھی۔ اس ندی کو دیکھ کر سب اس وقت حیران رہ گئے جب ندی کا رخ تو تبدیل ہوا ہی مگر ساتھ ہی طغیانی بھی آ رہی تھی۔
دراصل اس ندی میں زلزلے کے آنے کے بعد رخ تبدیل ہوا تھا۔
مختلف زبان:
آئرش زبان دنیا کی واحد زبان ہے جس میں ہاں اور ناں کہنے کے لیے کوئی لفظ نہیں ہیں۔ بلکہ اس زبان میں صرف اشارو کے ذریعے ہی ہاں اور ناں بتایا جاتا ہے۔
بھیڑوں کی چھلانگ:
ترکی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک بھیڑ کے پیچھے کئی بھیڑوں نے پہاڑ سے چھلانگ لگا دی تھی۔ اس پوری صورتحال میں دیکھنے والے اس حیرت انگیز واقعے کو دیکھ کر دنگ رہ گئے تھے۔
پڑھا لکھا طوطا:
دنیا میں ایک ایسا طوطا بھی موجود ہے جو کہ پڑھا لکھا ہے۔ اس طوطے کا نام پکھ ہے جبکہ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 1700 الفاظ بولنے آتے ہیں۔
ہرا خون:
کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ کسی انسان کا خون ہی ہرا ہو جائے۔ جی ہاں ایک ایسی بیماری دنیا میں موجود ہے جس میں انسان کا خون ہرا ہو جاتا ہے۔ اس بیماری کو سلفیم گلوبینیمیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔