in

یوکرین، ہاتھ پر فون نمبر لکھ کر تنہا دوسرے ملک جانیوالا بچہ خاندان سے مل گیا

یوکرین، ہاتھ پر فون نمبر لکھ کر تنہا دوسرے ملک جانیوالا بچہ خاندان سے مل گیا

کیف(این این آئی) یوکرین کے شہر زپوریشیا میں

روسی فوج کے قبضے کے بعد ایک ماں نے اپنے 11 سالہ بیٹے حسن کی جان بچانے

اور بہتر مستقبل کے لیے تنہا ہی ایک ہزارکلومیٹردور دوسرے ملک سلواکیا بھیج دیا تھا۔

ماں نے بچے کو ٹرین میں بٹھاکر قریبی رشتے دار کے ہاں روانہ کیا تھاجبکہ وہ خود اپنی بیمار ماں کی وجہ سے یوکرین چھوڑ کر نہیں گئی تھیں۔

تاہم اب اس کی والدہ جولیا پیسیکا بالآخر یوکرین سے نقل مکانی کرنے میں کامیاب ہو گئیں اور اپنے دیگر چار بچوں کے ہمراہ حسن کے ساتھ دوبارہ سلواکیا میں اکھٹی ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن کی بیوہ ماں نے بتایا کہ ٹرین کا سفر بہت مشکل تھا، ایک ہی گاڑی میں سینکڑوں افراد سوار تھے

لیکن ہمیں ملک چھوڑنا پڑا تاکہ ہمارا خاندان دوبارہ اکھٹا ہوسکے۔رپورٹس کے مطابق حسن اپنی کمر پر بندھے بیگ اور لکھے ہوئے

ایک نوٹ اور نمبر کی وجہ سے سلواکیا میں اپنے خاندان سے دوبارہ ملنے کے کامیاب ہوا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر سلواکیا پولیس نے حسن کی اپنے خاندان سے ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کچھ تصاویر اور پیار بھرا پیغام بھی لکھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا اب یہ تباہی بھی پوری دنیا میں پھیل جائے گی؟ ناقابل یقین خبر آگئی

پی ٹی آئی کے امر بالمعروف جلسے میں شرکاء کی تعداد کتنی ہے؟ بڑا دعویٰ