in

’’عمران خان نہ صرف کرکٹ بلکہ جدید سیاست کے بھی لیجنڈ ہیں‘‘ روسی سفیر نے پاکستانی وزیر اعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

’’عمران خان نہ صرف کرکٹ بلکہ جدید سیاست کے بھی لیجنڈ ہیں‘‘ روسی سفیر نے پاکستانی وزیر اعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) روسی سفیر نے پاکستانی خبر رساں ادارے دی نیشن کو دیئے گئے

ایک انٹرویو کے دوران حالیہ صورتحال پر کہا کہ وہ عمران خان کی عزت کرتے ہیں، وہ نہ صرف کرکٹ بلکہ حالیہ

یعنی جدید سیاست کے بھی لیجنڈ ہیں۔تفصیلات کے مطابق روسی سفیر ڈانیلا وکتروچ گانِچ نے کہا کہ وہ پاکستان کا احترام

کرتے ہیں اور پاکستانی عوام کی عزت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے سربراہ وزیراعظم عمران خان کو بھی محترم جانتے ہیں۔ان کا کہنا تھا

کہ عمران خان ایک بڑی شخصیت ہیں وہ نہ صرف کرکٹ کی دنیا کے بلکہ موجودہ ملکی اور جدید سیاست کے بھی لیجنڈ ہیں۔ روسی سفیر نے کہا

کہ وہ ان کے دورہ روس کے بھرپور فوائد کیلئے دعاگو ہیں۔روسی سفیر نے عمران خان کی بہتر صحت کیلئے بھی دعا کی اور کہا کہ ان کی خواہش ہے

کہ وزیراعظم پاکستان نے جس بھی مقصد کیلئے روس کا دورہ کیا ہے وہ پورا ہو اور اس کا پاکستان کو بھرپور فائدہ پہنچے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران احترام کا لفظ 3 بار استعمال کیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معدہ کا السر صرف 7دن میں ختم معدہ کے تمام امراض کا کامیاب نسخہ، جان کر آپ بھی آزمانے پر مجبور ہوجائیں گے

تحریک انصاف کو دھچکا!!! 8 اراکین اسمبلی (ن)لیگ کو پیارے ہوگئے، حکمران جماعت ہل کر رہ گئی