in

بھارت میں دوست برقع پہن کر دلہا سے بغل گیر ہوگیا، دلہن پریشان

بھارت میں دوست برقع پہن کر دلہا سے بغل گیر ہوگیا، دلہن پریشان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت میں شادی کی تقریب میں ایک برقع پوش خاتون نے دلہا سے بغل گیر ہو کر جہاں ایک طرف تو مہمانوں کو پریشان کردیا، وہیں دلہے کو بھی بوکھلاہٹ میں مبتلا کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل اس واقعے کی ویڈیو نے لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیر دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی تقریب میں ایک برقع پوش خاتون اسٹیج پر چڑھ کر پہلے دلہن سے ملتی ہیں، اس کے بعد دلہے سے معانقہ کرتی ہیں ۔خاتون کی اس حرکت سے دلہا بوکھلا جاتا ہے

جبکہ دلہن اور شادی میں موجود افراد بھی الجھن میں دکھائی دیتے ہیں۔اس کے بعد نقاب پوش خاتون جب اپنا نقاب ہٹاتی ہیں تو نقاب کے پیچھے سے دلہا کا دوست نکلتا ہے، جس کے بعد پریشان مہمانوں کے چہرے کی رونق واپس آتی ہے اور سب ہنسنے لگتے ہیں۔

دوسری جانب 86سالہ خاتون نے دریادلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتی گئی لاٹری کی آدھی رقم ٹکٹ بیچنے والے دکاندارکو دیدی۔میڈیارپورٹس کے مطابق دل کو چھو لینے والی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے

جس میں اسٹور کیشیئر والٹر نے میرین فورسٹ نامی 86 سالہ بزرگ خاتون کولاٹری خریدنے کی ترغیب دلائی تھی جس کا سب سے بڑا انعام 5 لاکھ ڈلر تھا خاتون نے والٹر کو کہا ٹھیک ہے اگر میں جیت گئی تو آپ کا خیال رکھوں گی۔ میرین فورسٹ جیک پاٹ تو نہیں جیت پائیں تاہم بزرگ خاتون نے 300 ڈالر جیتے

اور اپنا وعدہ پورا کیا جو انہوں نے کیشیئر سے کیا تھا وہ اسٹور میں غبارے اور ایک لفافے کے ساتھ داخل ہوئیں اور جیتی گئی لاٹری کا نصف حصہ والٹر کو دے دیا۔ویڈیو میں والٹر حیران نظر آئے

جب بزرگ خاتون نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اسٹور میں موجود ہر شخص تالیاں بجاتا نظر آیا اور سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد سے اس کلپ پر 3 لاکھ سے زیادہ لائکس ہوچکے ہیں، صارفین کی جانب سے بزرگ خاتون کے اس زبردست اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خلاء سے لی گئی خانہ کعبہ کی روشن تصویر دنیا بھر میں وائرل ہو گئی

سانحہ مری:گمنام ہیرو کا وہ کارنامہ جس نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا