in

’’ اب ہماری باری ہے‘‘ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ، رمیز راجہ نے دبنگ اعلان کر دیا

’’ اب ہماری باری ہے‘‘ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ، رمیز راجہ نے دبنگ اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کے دورے کی منسوخی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق اپنی ٹوئٹ میں رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے سے مایوسی ہوئی ہے اور انگلش ٹیم کی جانب سے

کمٹمنٹ پوری نہ کرنے  پر افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمارے لیے یہ ویک اپ کال ہے کہ ہم نے دنیا کی بہترین ٹیم بننا ہے اور ہم نے کوئی جواز دیے بغیر سب کے خلاف بہترین ٹیم بن کر کھیلنا ہے۔رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ ہم ان شا اللہ زندہ رہیں گے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی۔انگلش مینز اور ویمنز ٹیم کو اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام قبول کرنے کے لیے کم سے کم عمر کتنی ہونی چاہیے ؟

لڑکی کو اپنے چکر میں کیسے پھنسایا ؟