in

انتہائی افسوسناک حادثہ۔۔85افراد ڈوب کر ہلاک مڈغاسکر، کشتی حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 85 ہوگئی

انتہائی افسوسناک حادثہ۔۔85افراد ڈوب کر ہلاک مڈغاسکر، کشتی حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 85 ہوگئی

افریقی ملک مڈغاسکر میں کشتی ڈوبنے کے پیش آنے والے واقعے میں

ہلاکتوں کی تعداد 85 ہوگئی ہے۔مڈغاسکر کی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کارگو کشتی میں مسافروں کے سوار ہونے کی اجازت نہیں تھی،

غیر قانونی افراد کے کشتی میں سوار ہونے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے پر دو روز قبل کارگو کشتی ڈوب گئی تھی

جس کے نتیجے میں 64 افراد موقع پر ہی ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔

دوسری جانب اس کشتی کو ریسکیو اداروں کی جانب سے حاصل ہونے والی مدد کے دوران غوطہ خوروں نے 50 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں 120 سے زائد افراد سوار تھے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویزے کے بغیر آنے کی اجازت۔۔۔۔پاکستانیوں کے لیے شاندار اعلان

رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا ، اعلان کر دیا گیا