in

اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا

چٹاگانگ (این این آئی)اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ بار بغیر کوئی رن بنائے اؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں، سابق کپتان اب تک 17

بار ڈک پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔وائٹ بال کرکٹ میں بغیر کوئی رن بنائے سب سے زیادہ مرتبہ آؤٹ ہونے والوں میں پہلے نمبر پر انگلینڈ کے مائیک اتھرٹن ہیں

جو 210 اننگز میں 20 بار صفر پر پویلین لوٹ چکے ہیں اس فہرست میں سری لنکا کے مارون اتاپتو کا دوسرا نمبر ہے جو 143 اننگز میں 17 بار صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ اظہر علی بھی 17 بار

بغیر کسی رن کے اؤٹ ہو چکے ہیں تاہم ان کی اننگز کی تعداد 156 ہے۔

اتوار کو پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی تاج الاسلام کی گیند پر گولڈن ڈک پر پویلین لوٹے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پھر یہ بیل منڈھے کیوں نہ چڑھی ؟

” میں جس سے شادی کروں گی اس کو مزید 3 شادیاں کرنی کی اجازت دوں گی” نوجوان لڑکی نے یہ بات کہی تو پاکستانی بھی میدان میں آگئے