in

محمد رضوان کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی

محمد رضوان کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی

دبئی(این این آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار اورمحمد رضوان کی بھی ایک درجے ترقی ہوگئی ہے۔آئی سی سی کی

جانب سے جاری کردہ نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بلے بازی کے شعبے میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ڈیوڈ مالان اور ایڈن مارکرم بدستور دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں، ڈیون کونوے 3 درجے ترقی کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں، محمد رضوان کو ایک چھلانگ نے پانچویں نمبر پر پہنچا دیا۔نئی ریکنکنگ کے مطابق لوکیش راہول ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے اور ایرون فنچ 3 قدم پیچھےہٹتے ہوئے ساتویں پوزیشن پر آگئے، ویرات کوہلی آٹھویں اور جوز بٹلر نویں نمبر پر برقرار رہے، راسی وان ڈر ڈوسین کو ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر آنا پڑا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

”یہ چیز کھاؤ قبض دور بھگاؤ“

جنت اور جہنم کے دروازوں کے نام