عمران خان کی سیاسی شہید بننے کی کوششیں ! چوہدری پرویز الٰہی سے 2 بار رابطہ کرنے پر وزیر اعظم کو کیا جواب ملا؟ تہلکہ خیز انکشاف
سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ ہر حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہئیے لیکن یہ وہ واحد حکومت ہے جس کو حکومت سے ہی خطرہ ہے۔اتحادیوں کی گفتگو سن کر ہی انداز ہو جاتا ہے کہ حکومت کتنی مضبوط ہے۔پی ٹی آئی کے لوگوں سے
بات کرکے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ اس جہاز کا پائلٹ کوئی ہے ہی نہیں۔یہ واضح ہے کہ حکومت اکثریت aکھو بیٹھی ہے۔میری اطلاعات کے مطابق جب چوہدری پرویز الہیٰ نے میٹنگ بلائی تو اس کے بعد عمران خان نے ان سے دو بار رابطہ کرنے کی کوشش کی۔چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تین سال میں نااہلی کی وجہ سے ایک کام نہیں کیا۔تینوں بجٹ سیشن ہم نے منظور کروائے۔بظاہر ق لیگ اور ایم کیو ایم نے جن خدشات کا اظہار کیا ہے اس کے بعد حکومت کا وجود نہیں رہتا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ اب عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ وہ سیاسی شہید بنیں لیکن انکو سیاسی شہید کسی نے نہیں کرنا نہ ہونے دینا ہے۔دوسری جانب رپورٹ میں بتایا گیا کہ ق پارلیمانی اجلاس میں جب چوہدری پرویز الہیٰ نے ارکان سے حکومت کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کے لیے رائے مانگی تو وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے دلائل دیے کہ حکومت عوامی مسائل حل نہیں کر رہی ہے۔اس لیے اب ہمیں ان کے ساتھ مزید نہیں چلنا چاہئیے۔تاہم مونس الہیٰ حکومت کو مزید وقت دینے کے حامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلد بازی میں فیصلہ نقصان دہ ہو گا۔اس کے بعد پارٹی کی اکثریت نے مونس الہیٰ کی سوچ کی حمایت کی تاہم کچھ ارکان طارق بشیر چیمہ کے بھی ساتھ تھے۔دو مختلف آراء سامنے آنے کے بعد حتمی فیصلے کا اختیار اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو دے دیا گیا۔