کلمات خیر
کوئی بھی کام شروع کریں تو بسم اللہ کہیں یعنی اللہ کے نام سے۔ ذکر کرتے ہوئے لا الہ الا اللہ کہیں یعنی کوئی معبود نہیں اللہ کے سوا۔ کام کا ارادہ کرتے ہوئے ان شاءاللہ کہیں یعنی اللہ نے
کوئی بھی کام شروع کریں تو بسم اللہ کہیں یعنی اللہ کے نام سے۔
ذکر کرتے ہوئے لا الہ الا اللہ کہیں یعنی کوئی معبود نہیں اللہ کے سوا۔
کام کا ارادہ کرتے ہوئے ان شاءاللہ کہیں یعنی اللہ نے چاہا تو۔
شکر ادا کرتے ہوئے الحمداللہ کہیں یعنی اللہ کا شکر ہے۔
چھینک آئے تو الحمدللہ کہو۔ یعنی اللہ تیرا شکر ہے۔ وعدہ کرو تو انشاءاللہ کہو یعنی اللہ نے چاہا تو۔
اچھی خبر سنو تو سبحان اللہ کہو یعنی اللہ پاک ہے۔ تعریف کرنا ہو تو ماشاء اللہ کہو یعنی جو اللہ چاہے۔
شکریہ ادا کرنا ہو تو جزاک اللہ کہو یعنی اللہ تمہیں بدلہ دے۔
رخصت کرنا ہو تو فی امان اللہ کہیں یعنی اللہ کی حفاظت میں۔
ناگواری ہو تو نعوذباللہ کہیں یعنی اللہ کی پناہ درکار ہے۔ غلط کام ہو تو استغفراللہ کہیں یعنی اللہ سے معافی چاہتا ہوں۔
موت کی خبر سنو تو انا للہ وانا الیہ راجعون کہو۔
اللہ تعالی ہم ان تمام مسلمانوں کو ان اعمال پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین