in

ہیلمٹ پر تیز گیند لگی مگر پھر بھی مسکراتے رہے ۔۔ سیمی فائنل میچ میں محمد رضوان کے چہرے پر سوجن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ہیلمٹ پر تیز گیند لگی مگر پھر بھی مسکراتے رہے ۔۔ سیمی فائنل میچ میں محمد رضوان کے چہرے پر سوجن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل اس وقت دبئی میں جاری ہے۔

پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی بہترین پرفارمنس کے سبب پاکستان آج اچھا ہدف دینے میں کامیاب رہا۔ اب عوام کی امیدیں پاکستانی باؤلرز سے جڑی ہیں۔

اسی میچ میں محمد رضوان بہترین بلے بازی کا مظاہرہ پیش کر رہے تھے کہ آسٹریلیوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کی تیز گیند محمد رضوان کے ہیلمٹ پر اتنی تیز لگی کہ شائقین کرکٹ دیکھ کر افسردہ ہوگئے۔

محمد رضوان کے ہیلمٹ پر گیند لگنے کے باوجود وہ مسکراتے رہے اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محمد رضوان کو فائٹر قرار دیا اور ان کے کھیل کو بھرپور سراہا۔

سوشل میڈیا صارفین رضوان کے چہرے پر اس سوجن کو دیکھے بغیر نہ رہ سکتے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر وائرل ہوگئی۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان نے شاندار کھیل پیش کیا۔

محمد رضوان نے کھل کر بیٹنگ کی اور اس دوران انہیں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی گیند بھی لگی، خوش قسمتی سے رضوان ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود گیند لگنے سے ان کے چہرے پر سوجن واضح تھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

9 خوش نصیب لوگ جن کی دعا کبھی رد نہیں ہوتی

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا