، ڈالر کی قدر کم کیوں ہونے لگی ؟
پاکستان
کراچی (ویب ڈیسک )نجی ٹی وی چینل کے پرگروام میں میزبان کا کہنا تھا کہ ڈولتی معیشت کو تنکے کا سہارا مل گیا ، سعودی امداد کے اثرات ، ڈالر کی گراوٹ اور سونے کی قیمت میں بھی کمی ،ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ بے انتہا بڑھ گیا ہے ،
قرضوں کی واپسی کے لئے مزید قرض کی ضرورت ہے ، پاکستان اس وقت بہت مشکل حالات پر کھڑا ہے۔امداد کے بعد اگر روپے کی قدر اسی پر قائم رہے اور مزید گراوٹ نہ آئے تو افراط زر بھی کسی حد تک رک سکتی ہے ، آئی ایم ایف کی شرائط تو پہلے ہی مان چکے تھے اگر ہمیں یہ شرائط نہیں ماننی اور کوئی دوسرا راستہ اپنانا ہے تو یہ اہم ترین معاملہ پارلیمنٹ لا کر بہترین انداز سے حل کرنا چاہیے ۔ آسمان کو چھوتی مہنگائی سے عام عوام کے بعد اب اداکار بھی پریشان، سینئر اداکار ایوب کھوسو نے کراچی کی سڑکوں پر سائیکل چلا کر مہنگائی کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ، پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ۔اداکار ایوب کھوسو نے کہا کہ ہر شخص زندگی کی بنیادی سہولتوں کو پورا کرنے کی تگ و دو میں لگا ہوا ہے ،نجی ادارے کے ایک ڈرائیور سے ملاقات ہوئی وہ 18 گھنٹے کی ڈیوٹی کے بعد اپنے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی کماتا ہے ، جیو چینل یک بہت بڑی طاقت ہے۔اس پر آواز بلند کریں شائد کہ ارباب اختیار کے کان پر جوں رینگ سکے،آج اگر ہم عوام کی نمائندگی کے لئے باہر نہیں نکلیں گے تو یہ محبت کرنے والے ہمارے پرستار ہم سے محبت قائم نہیں رکھ سکیں گے ۔