in

اسلام آباد ویڈیو سکینڈل کامرکزی کردار عثما ن مرزا ،عمران خان کی شادی میں شامل تھا ؟ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ، سنسنی خیز حقائق

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ویڈیو سکینڈل کی گونج پورے ملک میں ، ہر آنے والے دن نئے اور لرزہ خیز حقائق سامنے آنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دار الحکومت میں پچھلے دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ایک بد  قما ش انسان ایک فلیٹ میں موجود لڑکا اور لڑکی کو تشد  د کا نشانہ بنا رہا ہے۔

اور انہیں بُرا بھلا  بھی کہہ رہا ہے ۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی اسلام آباد پولیس حرکت میں آئی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن کا کیس اب عدالت میں چل رہا ہے اور انتہائی افسوسناک بات یہ بھی ہے کہ اس کیس میں نامزد ایک ملزم جو ویڈیو بنا رہا تھا وہ حافظ قرآن بھی ہے جس کا نام عطا الرحمٰن ہے اور گزشتہ عدالتی کارروائی کے دوران اس نے جج صاحب کو سورۃ یٰسن بھی سنائی ۔قارئین کرام کیس تو ابھی چل رہا ہے جس میں وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر جلد از جلد سز ا ئیں سنانے کے حوالے سے کام بھی جاری ہے تاہم گزشتہ روز سے پاکستانی سوشل میڈیا پر وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کی تیسری شادی کی تصاویر وائرل کی جا رہی ہیں جن میں عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کے ساتھ اس صوفے پر الٹے ہاتھ پر ایک کالے لباس میں ملبوس شخص بیٹھا ہے جو اصل میں عثمان مرزا ہے ۔ اس تصویر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تحریک انصاف اور ن لیگ کے حامیوں کے درمیان شدید گرما گرمی بھی دیکھنے کو ملی ۔ اوصاف کی ٹیم نے جب اس تصویر پر ریسرچ کی تو پتہ چلا کہ یہ تصویر در اصل فوٹو شاپڈ ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ تصویر میں موجود شخص در اصل کوئی اور ہے جس کے چہرے پر عثمان مرزا کی تصویر جوڑی گئی ۔ واضح رہے کہ یہ تصویر مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کی فوٹو شاپڈ تصویر اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کرنے کے بعد وائرل ہوئی ہے جس کا اظہار سوشل میڈیا صارفین نے بھی کیا ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر! بجلی کی قیمتیں کتنی کم ہونے جا رہی ہیں؟

عدالتوں کے دھکے بلکل ختم اب صرف 15 دن میں وراثت آپ کے نام ہو جائے گی حکومت نے نئے وراثتی سرٹیفکیٹ کا آغاز کر دیا‎