بڑے کھلاڑی کی طبیعت تشویشناک خبر ڈاکٹروں نے جواب دے دیا
بڑی آنت کےکینسر میں مبتلا برازیل کے سابق لیجنڈ فٹبالر پیلےکی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور کیمو تھراپی کے متوقع نتائج نہ آنے پر انہیں خصوصی نگہداشت (پیلیٹو کیئر) کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 82 سالہ عظیم فٹبالر کو گزشتہ منگل کو کینسر کے دوبارہ علاج کے لیے برازیل کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
برطانوی میڈیا نے برازیلی اخبار کے حوالے سے بتایا ہےکہ بڑی آنت کےکینسر میں مبتلا پیلے کی کیمیو تھراپی کی جارہی تھی تاہم نتائج نہ ملنے پر ان کی کیمیو تھراپی روک دی گئی ہے اور اب انہیں ‘زندگی کی اختتامی نگہداشت’ فراہم کی جارہی ہے جس میں انہیں درد سے نجات اور سانس لینے میں مشکلات جیسے مسائل کا علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال نے فٹبال کے’کنگ’ کی حیثیت سے مشہور پیلے کی صحت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی رپورٹ کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے آفیشل بیان جاری کریں گے۔