in

رمیز راجہ کے انڈیا میں ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کے بیان پر بھارتی وزیرکھیل بھی بول اُٹھا

رمیز راجہ کے انڈیا میں ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کے بیان پر بھارتی وزیرکھیل بھی بول اُٹھا

بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کوئی بھی ملک پاکستان سمیت آج کے دور میں بھارت کو نظر انداز نہیں کر سکتا، صحیح وقت کا انتظار کریں، بھارت کھیلوں کی دنیا کی بڑی طاقت ہے، اس لیے بھارت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ابھی جو بھی باتیں ہورہی ہیں وہ صرف کھوکھلے دعوے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین رمیز راجہ نے ایشیا کپ کے لیے بھارت نہ آنے پر بھارت نہ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نہ آیا تو پاکستان ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گا۔

رمیز راجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان بھارت میں نہیں کھیلے گا تو ورلڈ کپ کون دیکھے گا؟

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کے بیان پر بھارت میں شدید غم و غصہ ہے، رمیز راجہ کے بیان نے طوفان برپا کر دیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بچے ’پیدا کرنے والی فیکٹری‘ پکڑی گئی

اوکے کا اصل مطلب جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔