in

ورلڈ کپ جتینے نہیں آئے بلکہ کس ایک ٹیم کو ہرانے آئے تھے، بنگلہ دیشی کھلاڑی کے انکشاف نے تہلکہ مچادیا

ورلڈ کپ جتینے نہیں آئے بلکہ کس ایک ٹیم کو ہرانے آئے تھے، بنگلہ دیشی کھلاڑی کے انکشاف نے تہلکہ مچادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ جتینے نہیں آئے بلکہ کس ایک ٹیم کو ہرانے آئے تھے، بنگلہ دیشی کھلاڑی کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا۔۔۔۔بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم کو اپ سیٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔پریس کانفرنس کے دوران شکیب الحسن نے کہا۔

کہ اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت فیورٹ ٹیم ہے جسے ہماری ٹیم اپ سیٹ کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔بنگلا دیشی کپتان نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ جیتنے کا سوچ کر آسٹریلیا نہیں آئے تھے بلکہ ایک پاورفل سائٹ بھارت کو ہلانے کی اپنی بہترین کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم نہیں اس لیے ہم نے ورلڈکپ جیتنے کا نہیں سوچا،

ہماری صورتحال سمجھی جاسکتی ہے، اگر ہم بھارت کے خلاف جیت جاتے ہیں تو یہ ایک اپ سیٹ کہلائے گا اور اس اپ سیٹ کو کرنے کے لیے بہترین کوشش کریں گے۔بنگلادیشی کپتان نے بھارتی ٹیم کے بیٹر سوریا کمار یادیو کو ایک بڑا خطرہ قرار دیا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان مقابلہ 2 نومبر کو ہوگا جب کہ دونوں ٹیموں کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز ہیں

کیونکہ دونوں ٹیمیں اپنے تین میچوں میں سے دو میچز جیت چکی ہیں۔  دوسری جانب آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔ برسبین میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی اور یوں اسے 20 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ برسبین میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، کپتان جوز بٹلر 73 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آگ کے اوپر موجود پانی کا تالاب ۔۔ ترکیہ میں موجود وہ خوفناک مقام، جہاں حضرت ابراہیم ؑ کا آگ کا واقعہ پیش آیا تھا، دیکھیے

عمران خان نئے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر سے کیوں خائف ہیں ؟ بی بی سی کی رپورٹ میں اصل کہانی سامنے آگئی