in

پروگرام چھوڑ کر یہ سب کیا ہونے لگا؟ سابق پاکستانی کھلاڑیوں کی ڈاکٹر کے سوٹ میں تصویر وائرل

پروگرام چھوڑ کر یہ سب کیا ہونے لگا؟ سابق پاکستانی کھلاڑیوں کی ڈاکٹر کے سوٹ میں تصویر وائرل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا آغاز ہوچکا ہے جس کا بخار ہر شائقین کرکٹ کے سروں پر سوار ہے۔ قومی کھلاڑی سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑی بھی میدان میں چھکے چوکے لگانے اور وکٹیں لینے کو تیار ہیں۔

سابق پاکستانی مایہ ناز کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے اپنے آفیشل فیسبک اکاؤنٹ

پر پروگرام کے پینل سے ایک تصویر شئیر کی جس میں پینل میں شامل کھلاڑی ڈاکٹر کے سوٹ میں موجود ہیں۔

تصویر میں وسیم اکرم کے علاوہ مصباح الحق ، شعیب ملک، وقار یونس اور پروگرام کے میزبان فخرِ عالم بھی ہیں جو گلاسز پہنے اسٹائلش انداز میں کھڑے ہیں۔

شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں یہ سوال گونج رہا ہے کہ پروگرام میں آخر یہ سب کیا ہورہا ہے جو یہ سب ڈاکٹر کٹ زیب تن کیئے ہوئے ہیں۔

وسیم اکرم نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ چینل پر کیا چل رہا ہے؟

مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے لیکن اس کی حقیقت کیا ہے آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان اور انڈیا کے میچ کے وقت سب کچھ رک جائے گا۔۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر دی راک جانسن نے پاک بھارت میچ سے متعلق کیا پیشن گوئی کردی؟

یہ کھلاڑی اگر اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھتاتو؟؟؟؟ شاہد آفریدی نے بڑی بات کہہ دی