in

اگر پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ یہ کام کر لے تو میں شرجیل کو ٹیم میں سلیکٹ کر لوں گا۔۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم

اگر پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ یہ کام کر لے تو میں شرجیل کو ٹیم میں سلیکٹ کر لوں گا۔۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم کمبی نیشنل کو لے کر مشکلات کا شکار ہے اور مڈل آڈر سے پرفامنسز نہیں آرہی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا

پر تبدیلیوں کے بارے میں بات کی جارہی ہے جس میں شرجیل خان کا نام بھی آتا ہے اس پر چیف سیلکٹر محمد وسیم نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شرجیل سے کافی بات ہوتی رہتی ہے۔

نجی ٹی وی چینل پر انہوں نے بتایا کہ میری شرجیل سے کافی بات ان کی فٹنس پر ہوئی ہے ان کو ٹیم کے رول کی سمجھ آجائے

لیکن میں ان سے دو سال سے کہہ رہا ہوں فٹنس کے بارے میں ان کو میری بات سمجھ نہیں آرہی۔ انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا

کہ سلیکٹر ہو کر میں دیکھتا ہوں تو مجھے ان کی صلاحیت پر کوئی شک نہیں ہے شرجیل خان، اعظم خان اور صہیب مقصود جیسے کھلاڑی بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی مینجمنٹ ایک فٹنس کا معیار بناتی ہے کہ اس سے کم ہمیں لڑکا نہیں چاہیے ہاں اگر میں ایک کھلاڑی ایسا رکھتا ہوں

کہ جس کی فٹنس اتنی اچھی نہیں لیکن پرفامنس اچھی ہے تو مینجمنٹ کی طرف سے گرین سگنل آنا چاہیے

کہ ہم اس کو فیلڈ میں چھپا لیں گے تو ہم ایسا کوئی لڑکا ٹیم میں شامل کر سکتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اس کھلاڑی کو اور چانس دیں، پلیئرز پر برے دن آتے ہیں! وہ مظبوط بن کر سامنے آئے گا۔۔ شاہد آفریدی

بس 1 ہفتے میں آپ کے پاس آجاؤں گا، رونا نہیں ۔۔ شہید ہونے سے 3 دن قبل میجر منیب کی بیٹے کے ساتھ بات کرتے ہوئے آخری ویڈیو