in

زعفران کا استعمال! چہرے کا نکھار ، دماغ کی مضبوطی ، پیٹ درد، پٹھوں کی درد

زعفران کا استعمال! چہرے کا نکھار ، دماغ کی مضبوطی ، پیٹ درد، پٹھوں کی درد

زعفران ایک سب سے مہنگا مصالحہ ہے، تاہم اس کی معمولی مقدار بھی فائدہ پہنچانے کے لیے کافی ہوتی ہے اس دودھ کو بنانا

بہت آسان ہے اور زیادہ اجزاءکی ضرورت بھی نہیں ہوتی، بس چٹکی بھر زعفران کو ایک گلاس یا کپ گرم دودھ میں ملائیں اور بس یہ

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور مصالحہ ہے جس کے متعدد فوائد ہیں، تاہم دودھ میں اسے ملا کر پینے کے فوائد درج ذیل ہیں۔موسمی نزلہ زکام سے تحفظ زعفران ملا دودھ موسمی نزلہزکام اور بخار سے بچاﺅ کا موثر ٹوٹکا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دودھ میں زعفران کو ملانا اور پھر پیشانی پر ملنا فوری طور پر بخار کو دور کرتا ہے۔یاداشت بہتر کرےایک گلاس زعفران ملا دودھ یاداشت کے نظام کو بھی بہتر کرتا ہے، عمر بڑھنے سے ذہنی تنزلی سے بچاﺅ کے لیے یہ مفید اور یاداشت کو بہتر کرتا ہے کیا آپ کو رات کو سونے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے؟ اگر ہاں زعفران ملا دودھ مددگار ثابت ہوسکتا ہے،

اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس مختلف طبی مسائل کو دور کرتے ہیں،جن میں بے خوابی کا مسئلہ بھی ہے جبکہ یہ ڈپریشن سے بچاﺅ کے لیے بھی مددگار مشروب ثابت ہوسکتا ہے۔ زعفران میں موجود مینگنیز جلدسونے میں مدد دیتا ہے۔ دل کے لیے فائدہ مندچٹکی بھر زعفران کو دودھ میں ملا کر پینا دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہےیہ خون کی گردش کو حرکت میں لاکر شریانوں کو سخت ہونے سے روکتا ہے۔

اس مصالحے میں موجود اجزاءکولیسٹرول کی سطح کم کرکے امراض قلب کے خطرے میں نمایاں کمی لاتے ہیں۔ممکنہ طور پر دمہ اور الرجی سے بچاؤ ایک گلاس زعفران ملا دودھ جوڑوں کے درد، دمہ اور موسم سے جڑی الرجیز کو دور کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، اس میں موجود ورم کش خصوصیات اس حوالے سے مدد دیتی ہیں۔نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔

قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں فوائد کا حامل زعفران ایسی غیر معمولی اور پر اثر بوٹی ہے جس کا استعمال سیکڑوں انداز میں کیا جاتا ہے جس سے ہزاروں فوائد حاصل کئے جاتے ہیںگرم اور خشک مزاج رکھنے والی اس بوٹی کا پودا پیاز سے مشابہت رکھتا ہےہندی میں زعفران کوکیسر ،فارسی میں کیماس ، عربی میں زعفران اور وکرکم ، بنگالی میں جعفران ،انگریزی زبان میں سیفران اور لاطینی زبان میں کروکس ساٹو کہتے ہیں ۔ اس کا رنگ سرخی مائل زرد ذائقہ قدرے تلخ اور خوشبودار ہوتا ہے ،

جاوتری اس کا نعم البدل ہے اس کا استعمال نہ صرف کھانوںمیں لذت اور خوشبو کیلئے ہوتا ہے بلکہ اس سے کپڑے بھی رنگے جاتے ہیں ،زعفران فرحت بخش ہے، خوشبودار ہے

،رنگ دار ہےاس کے ساتھ یہ سردی کا بھی بہترین اور شافی علاج ہے اس میں وٹامن اے، وٹامن سی، پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس، سلینیم اور زنک پایا جاتا ہے۔زعفران کے بہت ہی زیادہ طبی فوائد ہیں جن کو استعمال میں لا کر آپ صحت مند رہ سکتے ہیں

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

باپ اور بیٹے کی محبت کا انوکھا واقعہ والد نے کار فروخت کر دی،مزید جانیں

سیاستدان میرے پاس کونسا ’ انجیکشن ‘ لگوانے آتے ہیں؟ شائستہ لودھی کا بڑا انکشاف، پاکستانی حیران رہ گئے