سانس کی تکلیف ہو یا پھر بالوں کے مسائل۔۔۔ جانیں بڑی الائچی کھانے کے 6 بہترین فائدے
ایک بہت ہی خوشبودار بیج بڑی الائچی پوری دنیا میں بہت مشہور ہے ۔ اسے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ بڑی الائچی کے
بے شمار فوائد ہیں جسے بڑی الائچی کے دانے چبانے سے آپ کی بھوک میں اضافہ ہوتا ہے اور پیٹ صحیح رہتا ہے ۔ اس کے علاوہ
بڑی الائچی کے دانوں میں ایسے جوسز موجود ہیں جو دانت کی تکلیف میں راحت دیتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بڑی الائچی کی مدد سے آپ منہ کی بدبو سے نجات پا سکتے ہیں ۔
یہ آپ مسوڑھوں کو بھی صحت مند رکھتی ہے ۔ بڑی الائچی کے تیل سے آپ کی کھوپڑی صحت مند رہتی ہے ۔ یہ آپ کے بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے
اور آپ کے بالوں کو لمبا گھنا اور مضبوط کرتا ہے ۔ بڑی الائچی سے قبض کا بہترین علاج کیا جاتا ہے
۔بڑی الائچی کے اجزاء نظام ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں اور آنتوں کو صحت مند بناتے ہیں ۔ ایک بڑی الائچی کے دانوں کو آدھ کپ دھی میں ملا کر کھانے سے قبض کی شکایت دور ہوجاتی ہے ۔