غریب عوام کی فریاد کام کر گئی ۔۔کل پٹرول مہنگا اور آج بڑی کتنی کمی کر دی گئی؟ بڑی خوشخبری آ گئی
وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر عائد کئے گئے سیلز ٹیکس میں3روپے 61پیسے کی کمی کردی گئی۔ حکومت کی جانب سے پٹرول پر سیلز ٹیکس 11روپے 76پیسے سے کم کرکے8 روپے 15پیسے فی لٹر مقرر کیاگیا ہے جبکہ
ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس ایک روپے 10پیسے فی لٹر کم کرکے 11روپے 42پیسے لٹر مقرر کرد یا گیا ہے۔دوسری جانب پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر عائد لیو ی میں کوئی رد و بدل نہیں کیاگیا اور پٹرول پر لیوی 5روپے 62پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 5روپے 14پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق فیصلے کا اطلاق آج سے 15اکتوبر تک ہوگا۔