in

100 سالہ ضعیف شخص یتیم پوتا پوتی کو پالنے کیلئے ریڑھی پر سبزی بیچنے پر مجبور

100 سالہ ضعیف شخص یتیم پوتا پوتی کو پالنے کیلئے ریڑھی پر سبزی بیچنے پر مجبور

بھارت میں 100 سالہ ضعیف شخص اپنے یتیم پوتا پوتی کو پالنے کے لیے ریڑھی پر سبزی بیچنے پر مجبور ہے، تصاویر سوشل میڈیا و ائرل ہوگئیں غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے

مطابق ہاربنز سنگھ نامی 100 سالہ ضعیف بھارتی پنجاب کے شہر موگا سے تعلق رکھتا ہے، ہاربنز سنگھ اپنی عمر کی پرواہ کیے بغیر گھر میں موجود یتیم پوتے پوتی کا پیٹ پالنے اور اِنہیں تعلیم دلوانے کے لیے ریڑھی پر سبزی بیچنے پر مجبور ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 100 سالہ ہاربنز کے بڑے بیٹے کا 2 سال قبل انتقال ہو گیا تھااور ہاربنز کی بہو بھی بچوں کو چھوڑ کر جا چکی ہے ،ہاربنز سنگھ کا دوسرا بیٹا پھل فروش ہے اور کئی سال پہلے ہی اپنے والد کو چھوڑ کر جا چکا ہے

۔ہاربنز سنگھ کا اپنے حالات پر روتے ہوئے میڈیا کو بتانا کہ اْس کے بیٹے کا انتقال ہو گیا تھا، جب اْس کا پوتا اور پوتی ایک ایک سال کے تھے تو اْن کی ماں بھی اْنہیں چھوڑ کر چلی گئی تھی،

اب اْن کا پوتا اور پوتی دو دو سال کے ہیں، وہ بسر اوقات کیلئے سبزی کی ریڑھی گزشتہ کئی برسوں سے لگا رہا ہے۔ہاربنز سنگھ کے مطابق پاک بھارت علیحدگی کے وقت اْس کی عمر 27 سال تھی، بھارت ہجرت سے قبل وہ پاکستان میں 18 سال تک لوڈر کا کام کر چکا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہار بنز سنگھ اپنے یتیم اور بے سہارا پوتے اور پوتی کا پیٹ پالنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر 200 کلو تک وزن ریڑھی پر لادے گلی گلی میلوں کا سفر طے کرتا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

غریب مچھیرے پر قسمت مہربان، ایک ہی مچھلی نے لکھ پتی بنا دیا،جانیں مزید

مشہور بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کر لیا ساتھ ساری دنیا تک اس خبر پہنچانے کی درخواست کردی