in

نواسی کے پیدا ہونے کی خوشی اور بیٹی کی موت کا غم ۔۔ مشہور اداکار محسن گیلانی زندگی کا خوشگوار اور غمگین واقعہ بتاتے ہوئے

نواسی کے پیدا ہونے کی خوشی اور بیٹی کی موت کا غم ۔۔ مشہور اداکار محسن گیلانی زندگی کا خوشگوار اور غمگین واقعہ بتاتے ہوئے

سینیئر اداکار محسن گیلانی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری اور اردو ادب کے لیے اپنی گرانقدر خدمات پیش کی ہیں۔

یہ ایک سلجھے ہوئے انسان ہیں۔ کل سے ان کی ایک پرانی ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے

3 سال قبل محسن گیلانی اداکارہ فضاء کے ٹاک شو میں مہمانِ خصوصی بنے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے خوشگوار اور غمگین لمحات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ: ” بیٹی کی پیدائش پر حد سے زیادہ خوش تھا۔ پھر جب میں اپنی بیٹی کو رخصت کر رہا تھا

اس وقت وہ میرے کندھے سے لگ کر روئی، جب وہ میرے کندھے سے ہٹی تو مجھے ایسا لگا کہ جیسے پیروں تلے زمین نکل گئی ہو۔ پھر جب میری بیٹی ماں بننےوالی تھی، اس نے مجھے کہا

کہ آپ میری بیٹی کو گود میں لے کر مجھے دکھانے آئیں گے، آپ میرے ساتھ ہسپتال چلیں گے۔ میں اور میری بیوی گئے، لیبر روم کے باہر جہاں نواسی کی پیدائش کی خوشی تھی وہیں بیٹی کی موت کا غم بھی تھا۔ میری بیٹی بچی کی پیدائش کے بعد ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کر گئی تھی

یہ ویڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے۔ ہر کوئی ان کی زندگی کا یہ مشکل ترین وقت جان کر نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کی بیٹی کے لیے دعائیں کر رہا ہے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کا وہ وزیراعظم جودودھ فروش تھا۔۔ وہ دودھ فروش سے وزیر اعظم کیسے بنا ؟

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پس پردہ کیا کوششیں ہوئیں ؟؟وہ کونسا”ٹرمپ”کارڈ تھا جو خان صاحب کھیلتے کھیلتے رہ گئے؟