18 سال سے بچوں کے لیے تڑپ رہا تھا، ہر رات روتا تھا ۔۔۔ 18 سال بعد بچے کی پیدائش پر باپ سجدے میں گر گیا
جن لوگوں کے ہاں اولاد نہیں ہوتی وہ اللہ سےہر وقت نیک صالح اولاد کے حصول کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔ راتوں کو اٹھ اٹھ کر تہجد کی نماز پڑھی جاتی ہے
کہ کسی طرح اللہ تعالیٰ نواز دے۔ خدا کے گھر دیر ہے مگر اندھیر نہیں ہے۔ وہ جس کو چاہے عطا کر دیتا ہے۔ کئی بے اولاد جوڑے جب اللہ کی طرف سے صاحبِ اولاد ہوتے ہیں
تو ان کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔ ایسے ہی ایک شخص کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد باپ بننے پر کس قدر خوش ہے
اس شخص کے ہاں 18 سال سے اولاد نہیں تھی، ہر رات روتا اور خواب میں بھی بچوں کو کھیلتا ہوا دیکھتا تھا۔ اللہ سے دعائیں بھی کرتا، اپنا اور بیوی کا ہر ممکنہ علاج بھی کرواتا تھا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔
مگر اب شادی کے 18 سال گزرنے کے بعد اللہ نے بیٹے کی خوشی سے نوازا۔ جس پر باپ سجدے میں گر گیا اور پورا خاندان خوشی سے نہال ہے