in

بیٹی صرف 2 ماہ کی ہے اور باپ نے وطن پر جان قربان کردی۔۔ فوجی کیپٹن کی شہادت کے بارے میں بتاتے ہوئے دوست جذباتی ہوگیا

بیٹی صرف 2 ماہ کی ہے اور باپ نے وطن پر جان قربان کردی۔۔ فوجی کیپٹن کی شہادت کے بارے میں بتاتے ہوئے دوست جذباتی ہوگیا

“بیٹی ابھی صرف دو ماہ کی ہوئی تھی کہ میرے دوست نے اپنی جان وطن پر قربان کردی“

یہ الفاظ ہیں لقمان کے جنھوں نے حال ہی میں اپنے دوست اور ساتھی کیپٹن سعد عامر کو کھویا ہے۔ لقمان اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر لکھتے ہیں کہ “زندگی کبھی کبھی بہت تلخ ہوجاتی ہے۔ میرے پیارا دوست، بھائی اور ہم جماعت نے آج جام شہادت نوش کیا ہے۔ شہید سعد عامر کی بیٹی ابھی صرف دو ماہ کی ہے اور میرے لئے اس بات کو تسلیم کرنا بہت مشکل ہے کہ وہ جاچکا ہے۔ میں تمھیں بہت یاد کروں گا سعد عامر“

کیپٹن سعد ایک شہید کے بیٹے ہیں

لقمان کی گئی مختلف پوسٹس سے پتہ چلتا ہے کہ سعد عامر نہ صرف خود شہید ہیں بلکہ وطن سے محبت اور ملک کے لئے جان قربان کرنا ان کے خمیر میں شامل ہے۔ کیپٹن سعد عامر کے والد بھی پاک فوج میں شہادت کا رتبہ پاچکے ہیں۔

سعد بن عامر کے بارے میں

واضح رہے کہ دو دن پہلے پاک فوج کے جوان کیپٹن سعد عامر سمیت دو فوجی اہلکار جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے دوران شہید ہوئے تھے۔ 25 برس کے سعد ایک ننھی سی بیٹی کے والد تھے جبکہ ان کا تعلق روال پنڈی سے تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانیوں کیسا لگا میرا سرپرائز۔۔ تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا طوفان آگیا

پاکستانی کھلاڑی یونس خان اور عمر گل کونسی غیر ملکی ٹیم کے کوچ بن گئے؟