in

بریکنگ نیوز:ق لیگ کا وزارت اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کرنیوالوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ

بریکنگ نیوز:ق لیگ کا وزارت اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کرنیوالوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ

ق لیگ نے وزارت اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کرنے والوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ن لیگ سے سیاسی اور نظریاتی اختلاف ہے۔

مسلم لیگ ق کے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جو بھی ہمیں وزارت اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کرے گا ہم اس کا ساتھ دینگے۔ ذرائع نے بتایا کہ ق لیگ کی ن لیگ سے بھی بات چیت

جاری ہے ن لیگ سے سیاسی اور نظریاتی اختلاف ہے تاہم خواہش ہے کہ معاملات طے ہوں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کے ساتھ معاملات طے ہوتے ہیں

تو یہ بھی اچھی بات ہے لیکن اسمبلیوں کی مدت پوری ہونی چاہیے۔ق لیگ کا کہنا ہے کہ صرف وزارت اعلیٰ پنجاب ہی نہیں ہمارا موقف موجودہ اسمبلیوں کی مدت پوری کرنا بھی ہے اور معاملات طے کرنے کیلیے اسے ہمارے اس موقف کی حمایت کرنا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ چاہتی ہے کہ جس سے جو بھی کمٹمنٹ کی جائے اس پر فوری عمل ہونا چاہیے اور اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ ق لیگ کے ذرائع کے حوالے سے یہ خبر اس وقت آئی ہے جب ن لیگ کی جانب سے حمزہ شہباز کو اگلا وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورایا نے صحافی سے گفتگو کے دوران بتایا تھا

کہ اگلے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہونگے۔اسی حوالے سے حمزہ شہباز نے ترین گروپ کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی تھی جس میں عثمان بزدار کو ہٹانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

”اللہ پاک کے لئے کچھ بھی مشکل ناممکن نہیں تو صرف ایک آیت پڑھ لیں“

مکھن سے بال