in

بیسن کا فیشل اب کریں ڈاکٹر اُمِ راحیل کی بتائی ہوئی ٹپ سے جو لائے آپ کی بے جان جلد میں جان

بیسن کا فیشل اب کریں ڈاکٹر اُمِ راحیل کی بتائی ہوئی ٹپ سے جو لائے آپ کی بے جان جلد میں جان

بیسن ہمارے کچن میں استعمال ہونے والی عام چیز ہے۔ یہ جس چیز کے لئے استعمال کی جائے وہی سب سے بہتر بن جاتی ہے۔ اور جلد کی خوبصورتی کے لئے

بیسن بہت فائدے مند بھی ہے۔رمضان کے بعد چونکہ عید کا موقع ہے اور سب تیاریاں کرتے ہیں کہ عید کہ دن خوبصورت نظر آئیں

تو بس اپنی جلد کو بیسن کی خوبیوں سے سنواریں اور پائیں ایسی خوبصورتی کے ہر کوئی دیوانہ ہوجائے

۔سورج کی دھوپ، تپش اور گرمی سے چہرے کی نہ صرف رنگت پر برا اثر پڑتا ہے بلکہ اسکن لوز بھی ہونے لگتی ہے۔ بیسن آپ کے ان تمام مسائل کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے

اور ساتھ ہی ہلکی ایکنی کی شکایت بھی اس سے دور ہوجاتی ہے۔ آج وومن کارنر میں ڈاکٹر اُمِ راحیل کی بتائی ہوئی ٹپ جانیں اور بلیک ہیڈز کو بھی ختم کریں

اور رنگ بھی نکھاریں۔٭ دو چمچ بیسن میں ایک چمچ دودھ ڈال کر اچھی طرح چہرے پر لیپ لگائیں اور خُشک ہونے پر رگڑ رگڑ کر چہرہ صاف کرلیں۔٭

ایک پیالی میں تین چمچ بیسن، ایک چمچ چینی، نمک اور ایلوویرا کا جل ملائیں اور چہرے پر لگاکر خوب مساج کریں تاکہ میل نکل جائے۔ ٭ دو چمچ بیسن میں ایک چمچ شہد، ایک چمچ دار چینی پاؤڈر، ایک چمچ ناریل کا تیل اور لیموں کا رس شامل کر کے پیسٹ بنائیں

اور چہرے پر لگا لیں۔ سوکھنے پر پانی سے دھو لیں اور عرقِ گلاب کا اسپرے کرلیں۔٭ گلیسرین اور پنیر بوٹی کے پانی کو مکس کریں

اور اس کو بھی چہرے پر لگائیں۔یہ فیشل واقعی کارآمد ہے لیکن آپ اس کے مثبت نتائج چاہتی ہیں تو اس کا استعمال روزانہ کریں اس سے واضح فرق نظر آئے گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دار چینی کو دن میں کتنی مرتبہ اور کیسے استعمال کرنے سے چند دن میں

صرف 20 منٹ سوڈے والے پانی میں ہاتھ اور پاؤں ڈبو کر رکھیں