in

لتا منگیشکر انتقال کر گئیں

لتا منگیشکر انتقال کر گئیں

ممبئی (ویب ڈیسک) گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل عرصے راج کرنے والی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر آج بھارتی وقت کے مطابق سوا 8 بجے کے قریب چل بسیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کی میت دوپہر کے وقت اسپتال سے

ان کی رہائش گاہ منتقل کی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر کی آخری رسومات پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 6 بجے ممبئی کے شیواجی پارک میں ادا کی جائیں گی۔بھارتی میڈیا نے بتایا ہے

کہ آج شام عوام ممبئی کے شیواجی پارک میں لیجنڈری گلوکارہ کی میت کا دیدار کریں گے، انہیں خراجِ عقیدت پیش کریں گے اور ان کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر کے انتقال پر بھارت میں 2 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کی یاد میں بھارتی پرچم بھی 2 دن تک سرنگوں رہے گا۔92 سالہ لتا منگیشکر گزشتہ ماہ عالمی وبائی مرض کا شکار ہونے کے بعد سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

لتا منگیشکر کو 8 جنوری کو عالمی وبا اور نمونیا کی تشخیص پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔26 جنوری کو ان کی حالت میں بہتری پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا، جس کے بعد سے وہ آئی سی یو میں تھیں،

کل حالت دوبارہ بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر پھر منتقل کر دیا گیا تھا۔بریچ کینڈی اسپتال سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پریت صمدانی پچھلے کئی برس سے لتا منگیشکر کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر کے متعدد اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔لتا منگیشکر کے انتقال پر پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا میں انکے چاہنے والے سوگ میں ہیں ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ مسلمان ملک جہاں خواتین کو شادی کے لئے مردوں کی اشد ضرورت ہے

حضور پاک ﷺ کے حسن و جمال کا معجزہ،ایمان افروز واقعہ