in

768 کلومیٹر لمبا، آسمانی بجلی کا طویل ترین کڑاکا ریکارڈ کرلیا گیا

768 کلومیٹر لمبا، آسمانی بجلی کا طویل ترین کڑاکا ریکارڈ کرلیا گیا

768 کلومیٹر لمبا، آسمانی بجلی کا طویل ترین کڑاکا ریکارڈ کرلیا گیا

نیویارک (این این آئی)امریکہ میں طویل آسمانی بجلی قائم ہونے کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2020 میں تقریباً 500 میل لمبی بجلی کی چمک نے تین امریکی ریاستوں میں آسمان کو جگمگا دیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں بولٹ نے کْل 477 اعشاریہ 2 میل (768 کلومیٹر) کا فاصلہ طے کیا اور بجلی کی یہ چمک مسیسیپی، لوزیانا اور ٹیکساس کی ریاستوں تک گئی تھی۔2020

میں ریکارڈ کی گئی ایک اور بجلی کی چمک نے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا، یوراگوئے اور ارجنٹائن میں بجلی کی چمک 17 اعشاریہ ایک سیکنڈ کے دورانیے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا،

پچھلا ریکارڈ 16اعشاریہ سات سیکنڈ کا تھا۔بجلی کی چمک کا پچھلا ریکارڈ 2018 میں برازیل میں ریکارڈ کیا گیا تھا، بجلی کی چمک 440 اعشاریہ ا?ٹھ میل (709 کلومیٹر) طویل تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی شاز و نادر ہی 10 میل سے زیادہ پھیلتی ہے، عام طور پر آسمانی بجلی ایک سیکنڈ سے کم رہتی ہے۔ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کے پروفیسر رینڈل سروینی کا کہنا ہے کہ بجلی چمکنے کے یہ واقعات غیر معمولی ریکارڈز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ریکارڈ ان علاقوں میں قائم ہوئے جہاں شدید طوفانوں کا خطرہ ہے جو ‘میگا فلیش’ پیدا کرتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سنو گوگل آج کیا پکاؤں، میرا وزن کیسے کم ہوگا ، پاکستانی خواتین ہر روز گوگل سے کیا سوالات پوچھتی ہیں؟

دبئی میں مقیم ایک پاکستانی کی قسمت کیسے اچانک کھل گئی اور ارب پتی بن گیا ؟ حیران کن خبر