in

صحافیوں کو بلاکر کھانا کھلانا گورنر پنجاب کو مہنگا پڑ گیا!! وہاں پر اصل میں کیا گفتگو ہوئی؟ اینکر پرسن عمران ریاض خان حقائق سامنے لے آئے

صحافیوں کو بلاکر کھانا کھلانا گورنر پنجاب کو مہنگا پڑ گیا!! وہاں پر اصل میں کیا گفتگو ہوئی؟ اینکر پرسن عمران ریاض خان حقائق سامنے لے آئے

لاہور(نیوز ڈیسک ) گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نےدعوی کیا کہ بینظیربھٹو شہید، نواز شریف اور عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے پر فائز کرنے کا سہرا ان کے سر ہے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نظام ناکام نہیں ہوا لوگ

ناکام ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے ملک میں انوسٹی گیشن کا نظام ٹھیک نہیں ہو گا تب تک کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوسکتا، جب ریاست کمزور ہوجائے اور لوگ مضبوط ہو جائیں

تو ملک کے ایسے حالات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ الیکشن اور خانیوال کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پہلے سے پارٹی کو بتادیا تھا ہم ہاریں گے،،پنجاب میں پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ووٹ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا

کہ ان کے ذرائع کے مطابق آرمی چیف ایکسٹینشن لینے کی خواہش نہیں رکھتے، اگر پارٹی کل کو مجھسے پوچھے تو رائے دوں گا، حالات کو بہتر کرنے کے لئے وقت چاہیے ہوتا ہے، ہمیں بھی پھر مزید پانچ سال دے دیئے جائیں۔اینکر عمران خان نے آف دی ریکارڈگفتگو منظرعام پر لانے پر کہا

کہ چوہدری سرور نے صحافیوں کو کھانے پر مدعو کیا اور انہیں کہا یہ آف دی ریکارڈ گفتگو ہے، چوہدری سرور نے جو باتیں کیں وہ صحافیوں نے باہر آکر لیک کردیں۔سینئر صحافی کے مطابق چوہدری سرور یہ سمجھتے ہیں کہ وہ برطانیہ میں رہتے ہیں،

وہ سمجھتے ہیں کہ یہاں بھی صحافتی اقدار کا خیال رکھا جائے گا لیکن صحافیوں نے صحافتی اقدار کا خیال نہیں رکھا اور ٹی وی چینلز کو ٹکرز بھیجنا شروع کردئیے۔اینکر عمران خان نے مزید کہا کہ میرے پاس آف دی ریکارڈ ایسی ایسی خبریں ہیں کہ اگر میں انکو آن ریکارڈ لیکر آؤں تو لوگوں میں لڑائی ہوجائے۔ مجھے ن لیگ کے لوگوں نے بہت سی چیزیں بتائی تھیں

لیکن جو آف دی ریکارڈ ہے وہ آف دی ریکارڈ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آزادی صحافت کی بات کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آزادی صحافت کا احترام کریں لیکن دوسروں کی آزادی کی بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے چوہدری سرور سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ اگر آپ برطانیہ میں آف دی ریکارڈبات کرتے اور اخباروں میں چھپ جاتاتو کیا ہوتا جس پر چوہدری سرور نے کہا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ انکے ساتھ کیا ہوتا

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک کلو سونے سے تیار کردہ سورۃ رحمٰن عالمی نمائش کیلئے پیش ، تصاویر دیکھ کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

’’رشتے دار کٹوں کی مانند ہوتے ہیں، ایک کو باندھیں تو کوئی دوسرا کھل جاتا ہے‘‘۔۔پڑھیے دلچسپ مگر حقیقت سے قریب ترین تحریر